بین الاقوامی

Israel-Hamas closer to new truce deal: حماس اور اسرائیل کے درمیان 6 ہفتے کی جنگ بندی کا نیا معاہدہ تیار

غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو روکنے کے لیے جاری کوششوں کی امیدو وبیم کی کیفیت میں ایک بارپھر معاہدے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ ثالثوں نے حماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی جس میں حماس نے جنگ بندی شروع کرنے کی ابتدائی منظوری کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ثالثوں نے غزہ کی پٹی میں 6 ہفتوں کے لیے جنگ بندی کی پیشکش کی اور مجوزہ جنگ بندی میں حماس کے زیر حراست 36 یرغمالیوں کی رہائی بھی شامل ہے۔ متوقع معاہدے کے تحت حماس روزانہ ایک اسرائیلی یرغمالی کو رہا کرے گی۔متوقع معاہدے کے تحت حماس نے اسرائیل کے زیرحراست 3000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ مجوزہ جنگ بندی معاہدے کو 3 کے بجائے 4 مراحل میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ادھر دوسری جانب اسرائیل نے ہفتے کی صبح غزہ کے سرحدی شہر رفح پر تازہ حملے کیے، جسے اقوام متحدہ نے ’مایوسی کا پریشر ککر‘ قرار دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بین الاقوامی ثالث غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے لیے ایک معاہدے کی تیاری میں مصروف ہیں۔اے ایف پی کے ایک صحافی نے رفح شہر میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی۔بعد میں غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ وہاں دو حملوں میں 14 افراد جان سے گئے جبکہ رات بھر پورے علاقے میں کل 100 سے زیادہ اموات ہوئیں۔

ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک نمائندے نے جمعے کو بتایا کہ سات اکتوبر 2023 کے بعد سے لاکھوں بے گھر فلسطینی جنوب کی طرف رفح میں پناہ لے چکے ہیں۔ دو لاکھ سے زیادہ کی آبادی والے اس شہر میں غزہ کی پٹی کے 20 لاکھ سے زیادہ آبادی کے نصف سے زیادہ شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے۔اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے او سی ایچ اے نے کہا کہ اسے رفح کے قریبی شہر خان یونس میں بھی اسرائیلی جارحیت میں اضافے پر گہری تشویش ہے جہاں حالیہ دنوں میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد کو جنوب کی جانب دھکیل دیا گیا تھا۔او سی ایچ اے کے ترجمان جینز لائرکے نے جینیوا میں بریفنگ کے دوران کہا کہ ’زیادہ تر بے گھر فلسطینی عارضی ڈھانچوں، خیموں یا باہر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔‘

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائیوں میں مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ادھر غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترکیے کے انٹیلی جنس سربراہ نے قطر میں حماس رہنام اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی جس میں غزہ میں امداد اور یرغمالیوں کی رہائی پر بھی بات ہوئی۔جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائر بوک نے ہزاروں فلسطینیوں کے قتل میں ملوث اسرائیل کی جانب سے رفح کے محفوظ زون میں فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔جرمن وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ رفح بارڈر میں موجود ہزاروں پناہ گزینوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، رفح کے محفوظ زون میں اسرائیلی فوجی آپریشن کا کوئی جواز نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

11 hours ago