-بھارت ایکسپریس
Divya Pahuja Murder Case: ہریانہ کے گروگرام میں ماڈل دویا پاہوجا قتل معاملے میں کرائم برانچ کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ دویا پاہوجا قتل سانحہ میں بلراج گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہریانہ کرائم برانچ نے بلراج گل کو مغربی بنگال سے گرفتار کیا ہے۔ اس بات کی جانکاری گروگرام کے اے سی پی کرائم ورون دہیا نے دی۔
کولکاتا سے گرفتار ہوا بلراج گل
قابل ذکرہے کہ بلراج گل کو مغربی بنگال کے کولکاتا سے گرفتارکیا گیا ہے، جس کے بعد اسے گروگرام لایا جا رہا ہے۔ 10 دن پہلے بی ایم ڈبلیو کار میں دویا کی لاش کو لے کر بھاگنے والا بلراج گل آخرکار پولیس کی پکڑمیں آگیا۔ بلراج گل پر 50 ہزار روپئے کا انعام تھا، اس کے علاوہ بیرون ملک بھاگنے کے امکان کے درمیان ایک دن پہلے ہی گرو گرام پولیس نے اس کا لُک آوٹ سرکلر جاری کیا تھا۔ حالانکہ 10 دن بعد بھی دویا پاہوجا کی لاش گروگرام پولیس کو نہیں مل پائی ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
واضح رہے کہ تین جنوری 2024 کو تھانہ سیکٹر-14 میں بس اڈے کے قریب سٹی پوائنٹ ہوٹل میں ایک خاتون کا قتل ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس ٹیم جائے حادثہ پرپہنچی۔ پتہ چلا کہ ہوٹل میں دویا پاہوجا بلدیو نگرگروگرام (27) کا قتل کرکے باڈی کو ٹھکانے لگانے کے لئے کہیں باہرلے جایا گیا ہے۔ مہلوکہ کی بہن کی شکایت پر تھانہ سیکٹر-14 میں کیس درج کیا گیا۔ گروگرام پولیس کے ذریعہ اس معاملے میں قتل کرنے والے اہم ملزم ابھیجیت سمیت ہیمراج، اوم پرکاش اور میگھا نامی لڑکی کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔ گروگرام پولیس کے ذریعہ مذکورہ دونوں وانٹیڈ ملزمین کو گرفتارکرنے کے لئے مختلف ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔ گروگرام پولیس کے ذریعہ دونوں وانٹیڈ کے بارے میں اطلاع دینے والے کو ہریانہ پولیس کی طرف سے 50-50 ہزار روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاع دینے والے کا نام اور پہچان خفیہ رکھی جائے گی۔
-بھارت ایکسپریس
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…