انٹرٹینمنٹ

Disha Patani: ایم ایس دھونی کے 7 سال مکمل ہونے پر دیشا پٹانی نے سشانت سنگھ کو کیا یاد، کہا ان لوگوں سے محبت اور قدر کریں جو آپ کو ہمیشہ خوش رکھتے ہیں

Disha Patani: بالی ووڈ کی خوبصور ت  اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنی فلم ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری کی ریلیز کے سات سال مکمل ہونے پر آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو یاد کیا۔اس دوران فینس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے کئی ستارے بھی سوشانت کی غیر موجودگی کو ہر روز محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلم کے 7 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر سوشانت سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔دیشا پٹانی کی اس کہانی سے صاف ظاہر ہے کہ وہ اب بھی سوشانت کو بہت یاد کرتی ہیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دیشا پٹانی نے لکھا- اس خوبصورت سفر اور ہندی سنیما میں میری پہلی فلم کے لیے شکرگزار ہوں۔ ان لوگوں سے محبت اور قدر کریں جو آپ کو ہمیشہ خوش رکھتے ہیں۔ سنا ہے کہ زندگی پچھتاوے کے لیے بہت مختصر ہے… مجھے امید ہے کہ آپ خوش اور سکون سے ہوں گے۔

مہندر سنگھ دھونی  پر بنائی گئی تھی یہ  فلم

فلمساز نیرج پانڈے نے ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری کی ہدایت کاری کی۔ جو کہ مشہور بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر مبنی ہے۔ یہ فلم 2016 میں ریلیز ہوئی تھی اور آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے اس میں دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ اداکارہ کیارا اڈوانی اور دیشا پٹانی مرکزی کردار میں اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں تھیں۔دیشا پٹانی نے ان کی گرل فرینڈ کا کردار ادا کیا ۔ یہ بایوپک سوشانت کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی۔

ایم ایس دھونی نے سوشانت کا کریئر بدل دیا

مہندرسنگھ دھونی کی بایوپک سوشانت کے کیریئر کے لیے بہت اچھی ثابت ہوئی۔ سوشانت نے اس فلم میں اپنی اداکاری سے مداحوں کا دل جیت لیا۔ تاہم 14 جون 2020 کو سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ اداکار نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

9 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

10 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

11 hours ago