بھارت ایکسپریس۔
دیپیکا ککڑکی فیملی مکمل ہوگئی ہے۔ وہ کافی خوش ہیں۔ سسرال میں ایک ساس اورنند بھی ہیں۔ ان کی ساس اور نند سے بھی کافی اچھی بانڈنگ ہے۔ شوہرشعیب کے ساتھ ان کی جوڑی کو فینس خوب پسند کرتے ہیں۔ دونوں خوشی-خوشی زندگی گزار رہے ہیں، لیکن دیپیکا پادوکون کی زندگی پہلے ایسے نہیں تھی۔
دیپیکا ککڑکی پہلی شادی رونق مہتا سے ہوئی تھی۔ کئی لوگ انہیں رونق سیمسن کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ وہ کئی ایئرلائنس میں کام کرچکے ہیں۔ دیپیکا ککڑاوررونق کی ملاقات جیٹ ایئرویز میں ہوئی تھی۔ دیپیکا ککڑ فلائٹ اٹینڈیڈ اوررونق پائلٹ تھے۔ اس کے بعد دونوں کوپیارہوا۔ دونوں نے سال 2011 میں شادی کی۔ تاہم شادی کے بعد دونوں چیزوں سے متعلق کافی اختلافات تھے اور2015 میں دونوں نے ایک دوسرے کوطلاق دے دیا۔
طلاق ہونے کے دوران دیپیکا ککڑ’سسرال سمرکا’ میں کام کررہی تھیں۔ شوکے سیٹ پرہی ان کی پہلی ملاقات شعیب ابراہیم سے ہوئی تھی۔ دونوں اچھے دوست بنے اوردیپیکا ککڑ کے طلاق کے بعد دونوں کی دوستی پیار میں بدل گئی۔ شعیب ابراہیم کے شو چھوڑنے کے بعد دیپیکا ککڑکو اس کا مزید گہرا احساس ہوا۔ پھر دونوں نے ایک دوسرے سے پیار کا اظہارکیا۔ دونوں نے تقریباً تین سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور سال 2018 میں شادی کرلی۔
دیپیکا ککڑکی اس شادی سے ان کے گھروالے ناراض تھے۔ ہندو ہوتے ہوئے ایک مسلم لڑکے سے شادی کرنا نہ تو ان کے گھروالوں کو پسند آیا اور نہ ہی سماج کو۔ شادی سے متعلق لوگوں نے دیپیکا ککڑاور شعیب ابراہیم کو خوب ٹرول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Sana Khan With Baby Boy: نئے مہمان کو لے کر گھر پہنچیں ثنا خان کو شوہر مفتی انس نے دیا سرپرائز، گھر پر ہوا شاندار استقبال
دیپیکا ککڑنے اسلام کے ضوابط کے مطابق نام بدل کر فیضا رکھا اور شعیب ابراہیم سے نکاح کرلیا تھا۔ اس کے بعد ان کا رہن سہن بھی اسلامی ضوابط کے مطابق ہونے لگا، جسے لے کروہ اب بھی ٹرول ہوتی رہتی ہیں۔ تاہم دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم ان کی پرواہ نہیں کرتے اور خوشی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔ دونوں اپنی زندگی میں کافی خوش ہیں۔ ان کی زندگی کی خوشی مزید بڑھ گئی جب دیپیکا ککڑنے بیٹے روحان کو جنم دیا۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…