بین الاقوامی

Kiswa, the cover of the Kaaba, changed: غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل مکمل، تصویروں میں دیکھئے روح پرور مناظر

Kiswa, the cover of the Kaaba, changed: نئے اسلامی سال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ مسلم ممالک نے نئے سال کا پورے تزک واحتشام کے ساتھ استقبال کیا ہے اور مبارکبادیاں پیش کی ہیں ۔ اس بیچ سعودی عرب میں اسلامی سال 1445 ہجری کے آغاز کی مناسبت سے کعبہ کا غلاف “کسوہ” کو بھی  یکم محرم الحرام ، بدھ کے روز ایک روح پرور تقریب کے دوران تبدیل کردیا گیا ہے۔غلاف کعبہ  کی تبدیلی کا کام حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس کے ماہرین کی ایک ٹیم نے مکمل کیا ہے۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا منظر

غلاف کعبہ کی تیاری اور تبدیلی سے متعلق بڑی باتیں

ہر سال کی طرف اس سال بھی یکم محرم کو تبدیلی غلاف کی روحانی تقریب منعقد کی گئی ۔ البتہ اس بار پرانے غلاف کی جگہ نئے ہاتھ سے بنے ہوئے کسوہ (غلاف کعبہ کا عربی نام) کی تبدیلی کا عمل دس مراحل پر مشتمل تھا۔ اس میں 130 تکنیکی ماہرین اور ہنر مندوں نے حصہ لیاتھا۔ کعبہ کو ڈھانپنے والا نیا غلاف 850 کلو گرام خام ریشم، 120 کلوگرام سونے کے تاروں اور 100 کلوگرام چاندی کے تاروں سے بنایا گیا ہے۔ نئے غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 25 ملین ریال لاگت آئی ہے۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا منظر

غلاف کعبہ کو دنیا کی سب سے بڑی سلائی مشین پر انتہائی احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔ سیاہ رنگ کے ریشمی کپڑے پر سونے کی تاروں سے قرآن کی آیات لکھی گئی ہیں۔ یہ سونے کی کڑھائی والے 56 ٹکڑوں پر مشتمل ہے اور ہر ایک کو مکمل ہونے میں 60-120 دن لگتے ہیں۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا منظر

اس غلاف کو خانہ کعبہ  تک  کنگ عبدالعزیز کسوہ کمپلیکس سے مخصوص ٹرکوں اور گاڑیوں سے ،مخصوص راستے سے جلوس کی شکل میں لایا گیا۔جس دوران غلاف کعبہ کو المسجد الحرام کے بیرونی دروازے سے مطاف تک پہنچانے کے لیے مخصوص راستے کا تعین کیا گیا تھا۔ ایک خصوصی 15 رکنی ٹیم نے کسوہ کی تبدیلی کے پورے عمل کی نگرانی کی۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا منظر

واضح رہے کہ غلاف کعبہ تبدیلی کے تمام عمل کے دوران ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پہلا یعنی پرانا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔ یہ عمل چار مرتبہ  چاروں طرف باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔

غلاف کعبہ کی تبدیلی کا منظر

اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔لیکن گذشتہ سال اعلان کیا تھا کہ غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی سالانہ تقریب اب ہر سال یکم محرم کو منعقد ہو گی۔ اس طرح سے یہ دوسرا موقع تھا جب نئے اسلامی سال پر غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی ۔

واضح رہے کہ کسوہ کو لانے کیلئے  جس گاڑی کا استعمال ہو اہے اس کو پہلے ہی جراثیم سے پاک کرلیا گیا تھا اور مرکزی گاڑی کے ساتھ ایک اضافی گاڑی بھی رکھی گئی تھی۔ ایک موبائل ورکشاپ بھی اس عمل کا حصہ رہا جسے تکنیکی عملے کی مدد حاصل رہی۔خانہ کعبہ کے غلاف کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے امور کے جنرل صدر کے انڈر سیکریٹری امجد الحازمی نے بتایا کہ کمپلیکس نے نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی مکمل تیاری پہلے ہی  کرلی تھی۔انہوں نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تیاری اور اس کی سلائی میں تربیت یافتہ اور اعلی مہارت رکھنے والے افراد حصہ لیتے ہیں۔ نئے غلاف کعبہ کی ظاہری شکل کو بھی انتہائی شاندار معیار پر تیار کیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

46 mins ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

10 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

11 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

12 hours ago