انٹرٹینمنٹ

Dimple Kapadia Birthday Special: ڈمپل کپاڑیا نے کم عمری میں کی تھی بڑی غلطی! پھر شادی شدہ سنی دیول کو دے بیٹھی تھی دل

Dimple Kapadia Birthday Special: بات جب بالی ووڈ کی حسیناوں کی ہوتی ہے، توڈمپل کپاڑیا کا نام کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔ جی ہاں، وہیں ڈمپل کپاڑیا، جنہوں نے ہندی سنیما کو ایک سے بڑھ کرایک فلمیں دی ہیں۔ آج اداکارہ کا یوم پیدائش ہے اوراس خاص موقع پرہم آپ کو ان سے متعلق خاص باتیں بتانے والے ہیں۔ اگرآپ بھی ڈمپل کپاڑیا کے بارے میں یہ باتیں نہیں جانتے ہیں، توآئیے جانتے ہیں۔

ذاتی زندگی سے متعلق سرخیوں میں رہتی ہیں ڈمپل کپاڑیا

ڈمپل کپاڑیا ہندی سنیما کا مشہورنام ہے۔ ہرکوئی اداکارہ کی فلموں کو بے حد پسند کرتا ہے۔ ڈمپل کپاڑیا بھی کبھی اپنے کام میں کمی نہیں آنے دیتی ہیں اوراپنے ہر کردارمیں جان پھونک دیتی ہیں۔ حالانکہ ڈمپل کپاڑیا بھی ان اداکارہ میں سے ایک ہیں، جونہ صرف اپنی پروفیشنل بلکہ پرسنل لائف سے متعلق بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ جی ہاں، ایک وقت ایسا بھی تھا جب ڈمپل کپاڑیا اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خوب لائم لائٹ میں رہتی تھی۔

ہہلی ہی نظرمیں ڈمپل کپاڑیا کے دیوانے ہوگئے تھے راجیش

بات اس وقت کی ہے جب راجیش کھنہ سپراسٹاربن چکے تھے اورڈمپل کپاڑیا اپنی پہلی فلم سائن کرچکی تھیں۔ حالانکہ تب فلم کی شوٹنگ شروع نہیں ہوئی تھی۔ جب راجیش کھنہ نے پہلی بارسال کی ڈمپل کودیکھا تھا، توان کی خوبصورتی کے دیوانے ہوگئے تھے۔ پھراتفاق کچھ ایسا ہوا کہ ان کی پہلی ملاقات کے بعد ان کی دوسری ملاقات بھی جلدی ہوگئی، جو ایک فلائٹ میں ہوئی تھی۔

راجیش کھنہ کی بڑی فین تھیں ڈمپل

وہ وقت ایسا تھا جب راجیش کھنہ کا اسٹارڈم بے حد کمال کا تھا۔ لڑکیاں ان کی ایک جھلک کی دیوانی تھیں، جن میں سے ڈمپل کپاڑیا بھی ان کی بہت بڑی فین تھی۔ ڈمپل سے دوسری ملاقات کے کچھ دن بعد ہی راجیش کھنہ ان کے گھرچلے گئے ان کا ہاتھ مانگنے کے لئے اورتب ڈمپل کپاڑیا نے بھی شادی کے لئے فوراً ہاں کہہ دیا تھا۔ تب تک ڈمپل کپاڑیا کی پہلی فلم ’بابی‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی تھی۔

دونوں میں نا اتفاقی ہونے لگی

پھرمارچ  1973 میں دونوں نے شادی کرلی تھی۔ جلدی ہی ڈمپل کپاڑیا کی پہلی فلم ریلیزبھی ہوگئی، جو سپرہٹ رہی۔ اس کے بعد بڑے بڑے ڈائریکٹر ڈمپل کپاڑیا کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، تو راجیش کھنہ نے ڈمپل کپاڑیا کو فلموں میں کام کرنے سے منع کردیا تھا اور ڈمپل کپاڑیا نے فلموں سے دوری بنالی۔ پھرشادی کے کچھ ہی وقت بعد دونوں میں نا اتفاقی شروع ہوگئی۔

سنی دیول کے ساتھ کئی فلموں میں کیا کام

بات دھیرے دھیرے بگڑگی گئی اورسال 1982 میں راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڑیا بغیرطلاق لئے ہی الگ رہنے لگے۔ حالانکہ ڈمپل کی ذاتی زندگی کی بحث یہیں ختم نہیں ہوتی ہے۔ جی ہاں، سال 1983 میں ڈمپل، سنی دیول کے ساتھ ایک فلم میں کام کررہی تھی۔ اس دوران دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ سنی دیول اورڈمپل کپاڑیا نے ایک ساتھ کئی شاندار فلموں میں کام کیا ہے اور بی ٹاون کی ایک بہترین جوڑی بن کرسامنے آئے۔

آج بھی ایک ساتھ نظرآجاتے ہیں سنی دیول اور ڈمپل

حالانکہ دونوں کی لولائف بھی کسی سے چھپی نہیں تھی۔ جب دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے، تو سنی شادی شدہ تھے اورڈمپل کپاڑیا اپنے شوہرراجیش کھنہ سے الگ رہ رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تو دونوں کو ابھی بھی کئی مواقع پرایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔ جی ہاں، سال 2011 میں دونوں منالی میں ایک ساتھ نظرآئے تھے۔ اس کے بعد سال 2018 میں دونوں لندن کے ایک بس اسٹاپ پرہاتھوں میں ہاتھ ڈالے بیٹھے تھے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

24 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago