بھارت ایکسپریس-
Dharmendra And Hema Malini Pregnancy Secret Story: دھرمیندر اور ہیما مالنی تقریباً 40 سالوں سے خوشحال شادی شدہ زندگی جی رہے ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ایشیا دیول اور اہانا دیول ہیں۔ فلموں میں کام کرتے وقت دھرمیندر اور ہیما مالنی کو ایک دوسرے سے پیار ہوگیا تھا۔ اس وقت دھرمیندر پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے چار بچے بھی تھے، لیکن پھر بھی انہوں نے ہیما مالنہ سے شادی کرلی تھی۔
سال 1980 میں ہوئی تھی دھرمیندر-ہیما مالنی کی شادی
کوئی موئی کی رپورٹ کے مطابق، ہیمامالنی کی دوست نیتو کوہلی نے ایک بار بتایا تھا کہ ایشا کی پیدائش کے وقت دھرمیندر نے پورا استپال ریزرو کرلیا تھا۔ ایشا کی پیدائش نومبر 1981 میں ہوئی تھی۔ دھرمیندر اور ہیما مالنی نے 1980 میں خفیہ طریقے سے شادی کی تھی۔ جب ہیما مالنی حاملہ ہوگئیں تو یہ بات ان کی فیملی اور قریبی لوگوں کے علاوہ کسی کو نہیں معلوم تھی۔ اسی لئے دھرمیندر نے ایشا کی پیدائش کے وقت پورا اسپتال بُک کرلیا تھا، جس سے ہما مالنی کو کوئی عدم سہولت نہ ہو اورامن کے ساتھ وہ بچے کو جنم دے سکیں۔
ہیما مالنی کی پریگننسی کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے دھرمیندر
جینا اسی کا نام ہے، شو میں نیتو کوہلی نے کہا تھا- ”جب ایشا پیدا ہونے والی تھیں، تب کسی نہیں معلوم تھا کہ ہیما مالنی حاملہ ہیں۔ تب دھرمیندر نے پورا اسپتال ریزرو کرلیا تھا۔ وہ 100 کمروں وا لا نرسنگ ہوم تھا۔ انہوں نے ایشا کی پیدائش کے لئے پورا 100 کمرہ ریزرو کرلیا تھا۔ ” نیتو کوہلی نے مزید کہا- ”کسی کو نہیں معلوم تھا کہ دھرمیندر جی نے ایسا کیا ہے۔”
بھارت ایکسپریس-
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…