علاقائی

Panchayat elections in West Bengal: مغربی بنگال کے گورنر نے پنچایت انتخابات کا لیا جائزہ، بم حملے کے متاثرین سے کی ملاقات

کولکتہ: سی وی آنند بوس نے مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات کی پولنگ کا جائزی لیا۔ اس دوران انہوں نے شمال 24 پرگنہ کے بارسات-1 سب ڈویژن میں بم حملے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کے گھر گئے اور اس کے گھر والوں کا حال دریافت کیا۔ حکام نے بتایا کہ پیر گاچھا میں متاثرہ خاندان سے بات کرنے کے بعد بوس باراسات کے اسپتال پہنچے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے اسپتال میں ڈاکٹروں سے بات کی۔

متاثر شخص کو اسپتال بھیجنے کا کیا انتظام

انہوں نےمیڈیا کو بتایا، “اس کے بعد گورنر نے اس شخص کو شہر کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال بھیجنے کا انتظام کیا۔” انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور پولنگ کے بارے میں دریافت کیا۔” بوس نادیہ ضلع جانے والے تھے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے حامیوں نے انہیں کلیانی ایکسپریس وے پر باسدیو پور کے قریب روک دیا اور ان سے انتخابی دھاندلی کی شکایت کی اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا

کمارہاٹی کے ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرے بوس

افسر نے بتایا کہ بوس نے ریاستی الیکشن کمیشن (SEC) کے اہلکاروں اور پولیس کو فون کرنے کی کوشش کی، لیکن نیٹ ورک کے مسائل کی وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ افسر نے کہا کہ بعد میں وہ کمارہاٹی کے ایک ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرے، جہاں انہوں نے حکام کو صورتحال کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ راج بھون واپس آنے کے بعد بوس نے کہا کہ وہ حالات کا جائزہ لینے کے لیے دوبارہ نکلیں گے اور مختلف پنچایت علاقوں کا اچانک دورہ کریں گے۔

بوس نے ووٹنگ کی لیے کی تھی اپیل

بتا دیں کہ بوس نے جمعہ کے روز دیہی بنگال کے لوگوں سے پنچایتی انتخابات میں بغیر کسی تامل کے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ووٹنگ کے دوران اپنی ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر رہیں گے۔ انہوں نے پنچایت انتخابات کو “بیلٹ اور بلیٹ” کی لڑائی قرار دیا اور کہا کہ وہ ریاست بھر کی صورتحال پر نظر رکھیں گے اور مناسب اقدامات کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

4 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

5 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

6 hours ago