انٹرٹینمنٹ

Dharmendra Birthday Special: صرف 51 روپئے تھی دھرمیندر کی تنخواہ، آج ایک فلم کے لئے وصول کرتے ہوئے کروڑوں روپئے، دیکھیں یوم پیدائش پرخاص پیشکش

دھرمیندربالی ووڈ یا ہندی سنیما کے عظیم سپراسٹار ہیں، جنہوں نے اپنے سالوں کے کیریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں دی ہیں۔ اپنی بلند آواز اور بے باک اندازکی وجہ سے وہ انڈسٹری میں بڑی شناخت رکھتے ہیں۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا توانہوں نے اپنے پہلے کام کے لئے صرف 51 روپئے ملے تھے۔ تاہم آج وہ ایک فلم کے لئے کروڑوں روپئے کی فیس وصول کرتے ہیں۔

دھرمیندرنے سال 1960 میں اپنی اداکاری کا سفرشروع کیا تھا۔ ان کی پہلی فلم ’دل بھی تیرا اورہم بھی تیرے‘ تھی۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ اداکار کو اس فلم کے لئے انہیں صرف 51 روپئے کی فیس ملی تھی۔ تاہم کچھ ہی سالوں میں بالی ووڈ میں ان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا۔

دھرمیندر نے صرف رومانٹک ہی نہیں بلکہ کامیڈی اور ایکشن فیلڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج اداکار ایک فلم کے لئے کروڑوں روپئے کی فیس وصول کرتے ہیں۔ دھرمیندر سال 2023 میں ریلیز ہوئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی پریم کہانی میں نظرآئے تھے۔ اس فلم کے لئے انہوں نے ایک کروڑ روپئے کی فیس چارج کی تھی۔

وہیں بات کریں دھرمیندرکی نیٹ ورتھ کی تو رپورٹس کے مطابق، کبھی صرف 51 روپئے کمانے والے دھرمیندرآج تقریباً 480 کروڑ روپئے کی پراپرٹی کے مالک بن چکے ہیں۔ دھرمیندرکا ممبئی میں ایک عالیشان بنگلہ ہونے کے ساتھ ساتھ لوناولا میں بھی ایک بہت بڑا فارم ہاؤس ہے۔ جو 100 ایکڑمیں پھیلا ہوا ہے۔ اداکارکا یہ فارم ہاؤس 120 کروڑروپئے کا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ دھرمیندرنے جب فلموں میں آئے تھے تووہ پرکاش کورکے ساتھ شادی شدہ تھے، لیکن انڈسٹری میں کام کرنے کے دوران ان کا دل ہیما مالنی پرآگیا اوردونوں نے شادی بھی کرلی تھی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sugar mills: شوگر ملز نے 2024-25 سیزن کے پہلے 70 دنوں میں کسانوں کو ادا کیے 8,126 کروڑ روپے

وزیر خوراک پرہلاد جوشی نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ، شوگر ملوں نے 2024-25…

21 minutes ago

Indian realty institutional: ہندوستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری نے 2024 میں ایک قائم کیا نیا ریکارڈ

ہندوستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر 2024 میں بے مثال رفتار حاصل کرنے کے لیے تیار…

1 hour ago

NIPL اگلے سال چار سے چھ اضافی ممالک میں UPI شروع کرنے کا بنا رہا ہے منصوبہ

NIPL، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ، UPI کو…

2 hours ago

PE-VC فنڈز کی سرمایہ کاری میں 156% اضافہ، نومبر میں 4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

پرائیویٹ ایکویٹی (PE) اور وینچر کیپیٹل (VC) فنڈز نے نومبر 2024 میں ملک میں مجموعی…

2 hours ago