-بھارت ایکسپریس
Dasara Box Office Collection: ساؤتھ کی سپر اسٹار نانی کی حالیہ ریلیز ‘ دسارا ‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ ساؤتھ کی اس فلم نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے کمانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے یعنی بنایا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی باکس آفس پر پہلے ہفتے میں شاندار کمائی کرنے کے بعد، فلم کی کمائی میں روز برروز کی کمی ہورہی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمعرات کو پین انڈیا کی فلم ‘دسہرہ’ نے کتنی کمائی کی؟
دسارا نے آٹھ ویں دن جانیں کتنے کروڑ کی آمدنی کی ہے
ٹیپکل سائوتھ کی فلم تمام فلمی مصالحے کے ساتھ یعنی آپ کو یہ فلم ہر طرح سے آپ کو پسند آئے گی۔ کیوں کہ اس فلم میں شائقین کے لئے ہر طر ح کا تڑکا موجو د ہے ، بالی ووڈ سے کئی گناہ ٹالی ووڈ کی فلمیں بہت ہی الگ انداز کی ہوتی ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ساوتھ انڈین فلم ‘دسارا’ کو اپنے پہلے دن سے ہی شائقین کی جانب سے زبردست کامیابی مل رہی ہے۔ فلم میں نانی اور کیرتی سریش کی رومانوی کیمسٹری کو ناظرین نے بہت پسند کررہے ہیں۔ فلم کا پہلا ہاف ہو یا اٹرویل یا کلائمکس سب ہی سنسنی خیز انداز میں ہے۔ فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں میں شائقین کا ہجوم امڑ رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم کی کمائی ہفتے کے دنوں میں بھارتی باکس آفس پر کم ہو رہی ہے۔ اس سب کے درمیان ‘دسارا’ کی 8ویں دن کی کمائی کے ابتدائی اعداد و شمار بھی موصول ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ‘دسارا’ نے اپنی ریلیز کے 8ویں دن یعنی جمعرات کو صرف 2 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی کل کمائی 69.05 کروڑ روپے کے قریب ہوگئی ہے۔
دسارانے اپنی لاگت سے زیادہ کمایا
‘دسارا فلم 68 کروڑ کے بجٹ میں بنائی گئی تھی ،فلم نے ریلیز کے 8 دن میں اپنی لاگت سے زیادہ کمائی کر لی ہے۔ ساؤتھ فلم 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کے لیے تیز ی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب اگر ہم اسٹار کاسٹ کی بات کریں تو شری کانت اوڈیلا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘دسارا’ میں نانی، کیرتی سریش کے ساتھ دکشت شیٹی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم ہندی کے ساتھ ساتھ تیلگو، تامل، ملیالم اور کنڑ میں بھی ریلیز کی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…