قومی

IPS Aslam Khan: آئی پی ایس اسلم خان ہندو مسلم اتحاد کی بہترین مثال، اللہ کی خوشنودی کے لئے رکھتی ہیں روزہ، ہندو مذہب سے بھی ہے بے پناہ محبت

IPS Aslam Khan: کہاجاتا ہے کہ عقیدت مندوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو رسخان کے نام سے مشہور بھگوان کرشن کے بڑے عقیدت مند سید ابراہیم کی قبر آج بھی کانہا کی نگری متھرا میں نہیں ہوتی۔ نظیراکبرآبادی جیسے مشہورشاعر بھگوان کرشن کی عقیدت میں شرابورہوکر اشعار نہیں لکھتے، ہے سب کا خدا… سب تجھ پے فدا، اللہ غنی، اللہ غنی، ہے کرشن کنہیا، نند لالا، اللہ غنی، اللہ غنی… ایسی کئی مثالیں ہمیں دونوں مذہب میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ایسے کئی ہندو مسلمان ہیں، جنہوں نے مذہب کی دیوار سےاوپر اٹھ کراللہ اور بھگوان کرشن، نبی صلی اللہ علیہ وسلم، پربھو شری رام اور ہنومان سے عقیدت اور محبت کی مثالیں پیش کی۔ یہ روایت آج بھی چل رہی ہے۔ آئیے ہم آپ کو سمجھاتے ہیں کہ ایک مسلم آئی پی ایس افسر کیسے بین المذاہب کی مثال بن کر سامنے آئی ہے۔

اسلم خان کا تعلق مذہب اسلام سے ہے، اس لئے وہ اسلام کے بنیادی ارکان پرعمل کرتی ہیں اوراللہ کی عبادت اور خوشنودی کے لئے نمازپڑھتی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ہندو مذہب کا بھی احترام کرتی ہیں اور ہنومان جی کی بھی پرم بھکت ہیں۔ اتنا ہی نہیں وہ منگل کو ورت (روزہ) بھی رکھتی ہیں۔ آئی پی ایس اسلم کا کہنا ہے کہ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں اورمندر بھی جاتی ہیں، کیونکہ اس سے مذاہب کے درمیان ایک دوسرے کی محبت اور عقیدت میں اضافہ ہوتا ہے۔

ہندومذہب کے بارے میں توان کا ماننا ہے کہ یہ مذہب صرف مذہب نہیں، بلکہ زندگی جینے کا ایک طریقہ بھی ہے۔ اتنا ہی نہیں ہندومذہب کے تئیں اسلم خان کی عقیدت اوراحترام اس بات سے بھی جھلکتا ہے کہ ان کے ٹوئٹراکاونٹ پرآج بھی بھگوان کیدارناتھ کی تصویرآپ کو نظرآجائے گی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے- تیرے نام کے جوت نے سارا ہرلیا تمس میرا…

 ہندو مذہب کوزندگی جینے کی ایک طرز زندگی ماننے والی آئی پی ایس اسلم خان سبھی مذاہب کا احترام تو کرتی ہی ہیں، ساتھ ہی وہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ تبھی توآج بھی ایک ایسی سکھ فیملی کا بیڑا اٹھائی ہوئی ہیں، جنہیں جون، سال 2018 میں دہلی کے پاس لٹیروں نے مار ڈالا تھا۔ آج بھی اسلم خان اپنی تنخواہ اس فیملی کو دے دیتی ہیں۔ جبکہ آج تک وہ ان سے ملی بھی نہیں ہیں۔ یہاں تک کہ اس فیملی کے رابطے میں رہ کر بچوں کو تعلیم بھی دلوا رہی ہیں۔

 ایک بات اورآپ کو بتادیں، اسلم خان کے شوہربھی ہندو ہیں۔ ان کے شوہر کا نام پنکج کمار سنگھ ہے، جو 2008 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ سال 2007 بیچ کی آئی پی ایس افسر اسلم خان کا ایک نام بے داغ شبیہ والی دبنگ پولیس افسر کے طور پر شمار ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

5 hours ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

6 hours ago

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

6 hours ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

6 hours ago