انٹرٹینمنٹ

Chitrangada joins Salman Khan in ‘Battle of Galwan’: فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی چترانگدا سنگھ، فلم کے ڈائریکٹر نے کہا-سلمان کے ساتھ۔۔۔

اداکارہ چترانگدا سنگھ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ میں نظر آنے والی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر اپوروا لکھیا نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ چترانگدا کے ساتھ کام کرنا چاہا ہے، جب سے میں نے ’ہزاروں خواہشیں ایسی‘ اور پھر ’باب بسواس‘ میں ان کی شاندار اداکاری دیکھی۔‘‘

اپوروا لکھیا نے مزید کہا کہ ’’ ہم ’بیٹل آف گلوان‘ کی کاسٹ میں چترانگدا سنگھ کا استقبال کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں۔ چترانگدا اسکرین پر طاقت اور حساسیت کا ایک نایاب امتزاج لے کر آتی ہیں جو کہ سلمان بھائی کے ساتھ اسکرین پر ان کی جوڑی کو پرفیکٹ بنائے گا۔‘‘ اس کے ساتھ سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس ’’سلمان خان فلمز‘‘ نے بھی چترانگدا کا فلم کی اسٹار کاسٹ میں استقبال کیا۔ سلمان خان نے حال ہی میں اس فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے اور فلم کی مزید تفصیلات کا آنا ابھی باقی ہے۔

ہندوستانی فوج کی وردی میں نظر آئیں گے سلمان خان

واضح رہے کہ سلمان خان اپوروا لکھیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ میں ہندوستانی فوج کی وردی میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم 2020 میں ہندوستان-چین سرحد پر گلوان وادی کی جھڑپوں پر مبنی ہے۔ پانچ سال قبل 16 جون 2020 کو وادی گلوان میں تصادم کے دوران 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے جب کہ چینی فریق کو بھی بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ان جھڑپوں کے بعد لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے ساتھ ساتھ وادی گلوان کے قریب فوج کی تعیناتی کے ساتھ ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی اور ’’ممکنہ‘‘ چینی جارحیت کو روکنے کے لیے سرحدی علاقوں کا سروے کرنے جیسی متعدد سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ جھڑپوں کے بعد سے ہندوستان اور چین جہاں مختلف سرحدی علاقوں سے مستقل طور پر منقطع ہو چکے ہیں، وہیں مختلف علاقوں میں بفر زون بھی بنا چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Amit Shah pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: آزادی کے بعد صرف 1,218 دن میں سردار پٹیل نے وہ کر دکھایا جو سب کو ناممکن لگتا تھا: امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…

53 minutes ago

PMModi pays tribute to Sardar Vallabhbhai Patel: وزیر اعظم مودی سمیت کئی لیڈروں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر پیش کی خراج عقیدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…

1 hour ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

4 hours ago