قومی

Nimisha Priya Supreme Court hearing: نمیشا پریا کی پھانسی ٹالنے کی امید زندہ، سپریم کورٹ میں 14 جولائی کو ہوگی سماعت

Nimisha Priya Supreme Court hearing: یمن میں پھنسی ہندوستانی نرس نمیشا پریا کو 16 جولائی کو پھانسی ہونی ہے۔ اس درمیان سپریم کورٹ نے اس معاملے میں عرضی قبول کرلی ہے۔ سپریم کورٹ سیونمیشا پریا انٹرنیشنل ایکشن کاونسل نامی تنظیم کی عرضی پر 14 جولائی کوسماعت کرے گا۔ عرضی میں پھانسی رکوانے کے لئے ہندوستانی حکومت اور وزارت خارجہ کو فوری احکامات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نمیشا پریا پریمن میں ایک شہری کے قتل کا الزام ہے۔

بلڈ منی آخری متبادل

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت ہند پرزوردیا جائے کہ وہ خون کی رقم کی ادائیگی کے لئے مذاکرات میں سہولت فراہم کرے۔ شرعی قانون کے تحت بلڈ منی ایک قانونی شق ہے، جس کے مطابق مقتول کے خاندان کومعاوضہ دیا جاتا ہے، جس سے مجرم کو دی گئی سزا معاف ہوسکتی ہے۔ درخواست گزارکے وکیل راگن بسنت نے جمعرات کو یہ معاملہ سپریم کورٹ کی ڈبل بنچ کے سامنے پیش کیا۔

پھانسی میں بہت کم وقت ہے باقی

اس دوران راگن بسنت نے کہا کہ پھانسی کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے صورتحال کی سنگینی پرغورکیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی عدالت نے نمیشا پریا کی رحم کی درخواست مسترد کردی ہے۔ تاہم عدالت نے بلڈ منی کی تجویزکوکھلا رکھا ہے۔ ایسی صورتحال میں متاثرہ کواس کے گھروالوں سے بات کرکے بچایا جاسکتا ہے۔ اس دوران وکیل نے کہا کہ ابھی بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ بنچ نے پیرکو کیس کی سماعت کا مشورہ دیا تھا۔ اس پر وکیل نے کہا کہ کیس کی کارروائی میں لگنے والے وقت کودیکھتے ہوئے اس کیس کی جلد سے جلد سماعت کی جائے۔

کون ہے نمیشا پریا؟
دراصل، نمیشا پریا کیرلا کے کوچی ضلع کی رہنے والی ہیں۔ نمیشا 2008 میں یمن گئی تھی۔ یمن میں نمیشا پراپنے بزنس پارٹنرطلال عبدومہدی کوقتل کرنے کا الزام تھا۔ نمیشا تب سے جیل میں ہے۔ انہیں 2020 میں یمنی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی نمیشا کی سزا کو برقراررکھا۔ عدالت سے مایوسی کے بعد نمیشا نے یمن کے صدرسے رابطہ کیا، لیکن وہاں سے بھی انہیں راحت نہیں ملی۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kejriwal Detained: ممتا بنرجی کے بعد اروند کیجریوال بھی حراست میں، 45 میٹرو اسٹیشن بند، 2 ہزار مظاہرین کے خلاف کارروائی

دہلی میں احتجاج کے دوران ممتا بنرجی کے بعد عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند…

1 hour ago

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

2 hours ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

2 hours ago