قومی

بہار اسمبلی الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کو لگا جھٹکا؟ سپریم کورٹ نے دیا یہ اہم مشورہ، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: بہاراسمبلی الیکشن سے پہلے ووٹرلسٹ کی جانچ کی وجہ سے پیدا ہوئے تنازعہ پرآج سپریم کورٹ میں کافی لمبی سنوائی ہے۔ ڈھائی گھنٹے کی سنوائی کے بعد دونوں طرف سے کئی دلیلیں دی گئیں اورلمبی بحث بھی ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ووٹرلسٹ رویزن پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے وہیں الیکشن کمیشن کومشورہ دیا کہ ووٹروں کی تصدیق کے لئے آدھار کارڈ، الیکشن آئی کارڈ اور راشن کارڈ جیسے دستاویزوں کوقبول کرنے پر بھی الیکشن کمیشن کوغورکرنا چاہئے۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سنوائی 28 جولائی کوہوگی۔ آپ کوبتا دیں کہ جسٹس سدھانشودھولیا اورجسٹس جوئے مالیا باغچی کی بینچ نے تقریباً ڈھائی گھنٹہ تک دونوں فریق یا دونوں پکش  کی جرح سنی۔ عرضی گزاروں کی طرف سے گوپال شنکرنارائن، کپل سبل، ابھیشیک منوسنگھوی اورشادان فراست جیسے سینئر وکیلوں نے بحث کی۔ وہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے سینئر وکیلوں راکیش ترویدی، مننندر سنگھ اور کے کے وینو گوپال نے مورچہ سنبھالا۔

 

سپریم کورٹ میں کل 11 عرضیاں سنوائی کے لئے لگی تھیں۔ ان میں این جی اوایسوسی ایشن فارڈیموکریٹک ریفارمس اورپیپلزیونین سول لبرٹیزکے علاوہ کانگریس، آرجے ڈی اورٹی ایم سی جیسی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی بھی عرضی تھی۔ عرضی گزارفریق نے دلیل دی کہ الیکشن کمیشن ناگرکتا یعنی شہریت کی جانچ نہیں کرسکتا۔ ووٹروں کی تصدیق کے لئے صرف 11 دستاویزقبول کئے جا رہے ہیں۔ آدھار کارڈ، ووٹرآئی کارڈ جیسے دستاویزکواس لسٹ میں نہیں رکھا گیا ہے۔ پورے عمل کوتیزی سے نمٹایا جا رہا ہے۔ ایسے میں لاکھوں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے باہرنکلنے کا خدشہ ہے۔

سنوائی کے آخرمیں عدالت نے الیکشن کمیشن کو تین پوائنٹس پرجواب داخل کرنے کوکہا ہے۔ یہ تین پوائنٹ ہیں، ووٹرلسٹ پرنظرثانی یعنی رویزن کا اختیار، اس کے لئے اپنائے گئے عمل اور اس کے لئے چنا گیا وقت۔ دراصل، سنوائی کے دوران عرضی گزارفریق نے اسمبلی الیکشن سے پہلے اسپیشل انٹینسیو رویزن شروع کرنے پرسوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ نئی لسٹ کواسمبلی الیکشن میں لاگونہیں کیا جائے۔ حالانکہ عدالت نے ایسا حکم دینے سے انکارکردیا ہے۔  سپریم کورٹ میں سنوائی کے دوران جوباتیں سامنے آئی ہیں، اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ الیکشن کمیشن کواس کا اختیارہے، اس لئے اسے روکا نہیں جائے گا۔ لیکن آدھارکارڈ، الیکشن آئی کارڈ اورراشن کارڈ کوبھی دستاویزمیں شامل کرنے پرغورکرنا چاہئے۔ اب 28 جولائی کو اس معاملے پر جب سماعت ہوگی تب پتہ چلے گا کہ سپریم کورٹ کا کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

7 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

7 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

8 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

9 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

9 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

10 hours ago