انٹرٹینمنٹ

Nawazuddin Siddiqui afraid about Bollywood Industry: نوازالدین صدیقی نے فلم انڈسٹری سے متعلق ظاہر کیا بڑا خدشہ، کہی یہ بڑی بات

بالی ووڈ ان دنوں مسلسل تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔ سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہونے کے بعد بھی کوئی خاص اثر نہیں چھوڑ پائی۔ گزشتہ کچھ سالوں میں ہندی سنیما کی شبیہ کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ انوپم کھیر جیسے عظیم فنکار جو فلموں میں 40 سال سے زیادہ وقت سے سرگرم ہیں، ابھی بھی ناظرین کا مزاج نہیں بھانپ گئے ہیں۔

حال ہی میں ایک نیوز چینل کو دیئے گئےانٹرویو میں انوپم کھیر نے کہا تھا کہ ہماری انڈسٹری اس وقت سمندری منتھنی جیسے دورسے گزر رہا ہے۔ اس میں امرت اورزہردونوں نکلتے ہیں۔ سب مل کراچھی فلمیں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نوازالدین صدیقی نے بتائی اپنی تشویش

وہیں بالی ووڈ کے عظیم اداکار نوازالدین صدیقی کو بالی ووڈ پر بحران کے بادل منڈراتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ حال ہی میں اپنی فلم افواہ کے پرموشن کے دوران نوازالدین صدیقی نے ایک انٹرویو دیا ہے، جس میں انہوں نے ہندی سنیما کے بند ہونے کی تشویش ستا رہی ہے۔ نوازالدین صدیقی نے اس کے لئے بڑے بجٹ کی فلموں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ حال ہی میں اپنی فلم کی ہیروئن نیہا شرما کے ساتھ ہندوستان ٹائمس کو نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ اچھی فلمیں کون سی ہوتی ہیں؟ اگر لوگ بڑے بجٹ کی فلموں کو ہندوستان میں اچھی فلمیں بتاتے ہیں تو سب سے زیادہ کام انہوں نے ہی خراب کیا ہے۔

فلم کے بجٹ سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا، بس کہانی اچھی ہونی چاہئے۔ فلم کا بجٹ کم یا پھر زیادہ ہوسکتا ہے، لیکن وہ فلم ناظرین کو کچھ آفرکرے گی تو بہتر ہوگا۔ مثال کے لئے اگرمیں کہوں تو بجرنگی بھائی جان ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی، لیکن کہانی دمدار تھی اور اس میں لوگوں کے لئے بہت کچھ تھا۔ تو ایسی فلمیں ہمیشہ بامعنی ہوتی ہیں۔ مجھے تشویش ہے کہ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو کہیں انڈسٹری بند نہ ہوجائے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

22 mins ago