انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے ساتھ ’فلاپ‘ فلم دینے والے ڈائریکٹر نے کہہ دی یہ بڑی بات

شاہ رخ خان کا سپراسٹاربننے کا سفرآسان نہیں رہا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئرمیں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ ان کی کچھ فلمیں باکس آفس پرہٹ رہیں، جبکہ کچھ باکس آفس پرنہیں چلیں۔ انہیں فلموں میں سے ایک ہے فلم ’زیرو‘۔ رپورٹس کے مطابق، 200 کروڑ روپئے میں سے اس فلم نے پوری دنیا میں تقریباً 178 کروڑ روپئے کا کاروبار کیا۔ یہ فلم سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایت کاری آنند ایل رائے نے کی ہے۔ حال ہی میں دیئے ایک انٹرویو میں انہوں نے شاہ رخ خان کے بارے میں بات کی ہے۔

شوشا کو دیئے گئے حالیہ انٹرویومیں آنند ایل رائے نے شاہ رخ خان کے بارے میں کھل کربات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھلے ہی فلاپ فلم تھی، لیکن شاہ رخ خان سے ان کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔ آنند ایل رائے نے کہا کہ شاہ رخ خان کسی بھی فلم سے بڑھ کرہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا ان کا تجربہ شاندار رہا۔

شاہ رخ خان سے آنند ایل رائے کو ملی یہ نصیحت

شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے آنند ایل رائے نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا صرف فلم بنانا ہی نہیں، بلکہ یہ تجربہ ان کے لئے زندگی کو سمجھنے جیسا تھا۔ انہوں نے بات چیت میں کہا کہ اگرآپ مجھ سے پوچھیں کہ میں نے شاہ رخ خان سے کیا سیکھا، تومیں کہوں گا کہ میں نے ان سے فائٹربننا سیکھا۔ وہ ایک بہترین فائٹر ہیں۔ انہیں معلوم ہے کہ کیسے واپسی کرنی ہے اورانہیں معلوم ہے کہ کیسے اپنے لئے راستہ بنانا ہے۔ ہمارے بیچ کا رشتہ نہیں بدلا ہے۔ شاہ رخ خان جیسا انسان کبھی بھی ہٹ یا فلاپ فلم کے لئے اپنے رشتے خراب نہیں کرے گا۔

’زیرو‘ کی کہانی ایک چھوٹے قد کے شخص پر مبنی تھی۔ یہ فلم سال 2018 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی۔ شاہ رخ خان کی ہر فلم کی طرح اس فلم سے متعلق بھی کافی بحث ہوئی۔ تاہم امیدوں کے مطابق، یہ فلم باکس آفس پرکچھ خاص کمال نہیں کرپائی۔ شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما، کٹرینہ کیف، ابھے دیول، محمد ذیشان ایوب، آرمادھون، تگمانشو دھولیا اورشیبا چڈھا جیسے ستارے اہم رول میں نظرآئے تھے۔

آنند ایل رائے کی آنے والی فلم

آنند ایل رائے ان دنوں ’پھرآئی حسینہ دل ربا‘ سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ وہ اس فلم کے پروڈیوسرہیں۔ یہ فلم 9 اگست کونیٹ فلکس پراسٹریم ہوئی ہے۔ اس میں تاپسی پنو، وکرانت میسی، سنی کوشل اورجمی شیرگل لیڈ رول میں ہیں۔ وہیں، شاہ رخ خان کی بات کریں تو ان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کے ناظرین بے صبری سے انتظارکررہے ہیں۔ اس فلم میں وہ پہلی باراپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ بڑے پردے پرنظرآئیں گے۔

فینس اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم اس سال نومبرتک فلورپرآسکتی ہے۔ شاہ رخ خان کی تازہ ترین فلموں پرنظرڈالیں تواس میں ’ڈنکی‘، ’جوان‘ اور’پٹھان‘ شامل ہیں۔ ’جوان‘ اور’پٹھان‘ نے باکس آفس پرتہلکہ مچا دیا تھا۔ وہیں،’ڈنکی‘ کوبھی ناظرین کا خوب پیارملا تھا۔

  بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

14 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

45 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago