Bollywood Actress: سوشل میڈیا پرکچھ وائرل ہوجائے اور اس پر تبادلہ خیال نہ ہو، بحث نہ ہو اور قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، یہ بھلا کیسے ہوسکتا ہے۔ ان دنوں انٹرنیٹ پر جھانوی کپور کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے اداکارہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سرخیوں میں آگئی ہیں۔ سوشل میڈیا سے لے کرخبروں کے بازار تک جھانوی کپور کی ہی باتیں ہو رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ آخرپورا معاملہ کیا ہے؟
جھانوی کپورکی تصویر وائرل
دراصل، سوشل میڈیا پرجھانوی کپور کی ایک تصویر نے ہلچل مچا دی ہے۔ جھانوی کپور نے اپنے نائٹ سوٹ کی ٹی شرٹ پر بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کا نام فلانٹ کیا ہے۔ اس تصویر کے سامنے آتے ہی فینس ان کے رشتے کو کنفرم مان رہے ہیں۔ جھانوی کپوراورشیکھر پہاڑیا لمبے وقت سے ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں بلکہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ حالانکہ دونوں نے ہی اب تک اپنے پیار کا باضابطہ طورپر اعلان نہیں کیا ہے، لیکن ایک دوسرے کے لئے دونوں کے پیاربھرے پوسٹ ان کے رشتے کو جگ ظاہرکرتے ہیں۔ جھانوی کپور کی نائٹ سوٹ میں یہ تصویر اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اداکارہ کی ٹی-شرٹ پرلکھا ہے کہ اگرمیں کھوجاوں تو پلیز شکھر پہاڑیا کے پاس پہنچا دیں۔
فینس کے درمیان جاری ہیں قیاس آرائیاں
جھانوی کپور کی ٹی-شرٹ پر لکھے اس کیپشن نے فینس کا دل جیت لیا ہے۔ فینس جھانوی کپور اورشیکھر کے رشتے کو اب پوری طرح سے کنفرم مان رہے ہیں، لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اس پرکوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ اس کے ساتھ اب قیاس آرائی ہو رہی ہے کہ کپور خاندان کی بیٹی، سیاسی گھرانے کی بہو بنے گی۔ حالانکہ اس کا پتہ وقت کے ساتھ ہی چلے گا۔
کون ہیں شیکھرپہاڑیا؟
شیکھر پہاڑیا کی اگربات کریں تو شیکھر پہاڑیاں ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جی ہاں، شیکھرمہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ سشیل کمار شندے کے ناتی ہیں۔ اس کے علاوہ شیکھر پہاڑیا ایک بزنس مین بھی ہیں۔ اب دیکھنے والی بات ہوگی کہ کیا یہ دونوں اپنے رشتے پرکچھ کہتے ہیں یا پھر سیدھا شادی کی ہی خوشخبری ملے گی۔ بہرحال دونوں کے پوسٹ اورساتھ بنے رہنے سے یہ کنفرم ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ اب شادی کے باضابطہ اعلان کا مداحوں کو انتظار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…