بھارت ایکسپریس۔
Soundarya Sharma News: اداکارہ سوندریہ شرما کوبگ باس 16 سے فیم ملا تھا۔ انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ وہ تھینک گاڈ میں کیمیوکرتی ہوئی نظرآئی تھی، لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ ایک باراداکارہ کا اغوا ہوگیا تھا۔ سوندریہ شرما نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ایک بار ان کا اغوا کرلیا گیا تھا۔ ایک ٹرک ڈرائیورنے انہیں اغوا کرلیا تھا۔
جب سوندریہ کا ہوا اغوا
سوندریہ شرما نے کہا کہ ہمارے یہاں ایک اسپورٹس کامپلیکس ہے۔ میں اس سے باہرآرہی تھی۔ وہ ٹرک ڈرائیو روزانہ دیکھتا تھا۔ اس نے مجھے آئس کریم کا لالچ دیا اور اغوا کرلیا۔ تو میری بہن (سسٹر) کو لگا کہ میں کہاں ہوں۔ تو اس نے دیکھا کہ یہ ڈرائیور روزانہ یہاں کھڑا ہوتا تھا۔ یہ چانس کی بات ہے کہ میرے گھروالوں نے پتہ لگا لیا۔ یہ بہت تکلیف دہ صورتحال تھی۔
میں بہت ہمتی ہوں
میں نے پہلے اس کے بارے میں بات نہیں کی۔ اسی وجہ سے میرے والدین زیادہ پروٹیکٹیو ہوگئے تھے۔ میں بہت ہمتی ہوں۔ میں نے ایسے حالات سے کا سامنا کیا۔ اداکارہ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے۔ وہ رکتانچل 2، کنٹری مافیا اور کرم یدھ میں نظرآئی تھیں۔ انہیں پہچان بگ باس ا16 سے ہی ملی ہے۔ انہوں نے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کیا ہے۔ مست برسات، بڑے دن سے، خوبصورت جیسے میوزک ویڈیوز کا وہ حصہ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Shabana Azmi Dharmendra Kissing Secen: دھرمیندر کے ساتھ کسنگ سین پر شبانہ اعظمی نے ایک بار پھر توڑی خاموشی، کہی یہ بڑی بات
سوندریہ کا فیشن اسٹیٹمنٹ بھی خبروں میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ہالی ووڈ کی ایک فلم بھی کرتی ہوئی نظرآسکتی ہیں۔ وہ کچھ ماہ پہلے اپنے اپ کمنگ پروجیکٹ پر کام کرنے کے سبب لاس اینجلس گئی تھیں۔ اتنا ہی نہیں وہ ہالی ووڈ کے ایک نامی فلمسازسے بھی ملی تھیں۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…