بھارت ایکسپریس۔
Bigg Boss Season 17: مشہورشو بگ باس کے سیزن 17 شو کے ٹاپ 5 فائنلسٹ انکتا لوکھنڈے، منورفاروقی، منارا چوپڑا، ابھیشیک کماراورارون ماشیٹی شاندارجگمگاتی ہوئی ٹرافی اپنے ہاتھوں میں اٹھانے کے لئے ہرایک کنٹسٹنٹ ایک دوسرے کو زبردست ٹکردے رہے ہیں۔ فنالے سے پہلے ہونے والے پروگرام کے لئے پہلے سے ہی پرفارمنس کی بھی تیاری کررہے ہیں اورریہرسل کرکے سبھی دھماکہ دارپرفارمنس دینے کوبیتاب ہیں اورٹرافی کی جھلک دیکھ کرکنٹسٹنس اورفینس میں بھی کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
اس ریئلٹی شوکے پرومومیں دکھائی گئی ٹرافی اس سیزن کی ٹرافی سے گزشتہ سیزن سے کافی الگ طرح کی ہے۔ جب آپ ٹرافی پرنظرڈالیں گے تواس میں آپ کو اس سیزن کا جوتھیم تھا تھیم دل، دماغ اوردم اس کی جھلک آپ کو ٹرافی پردیکھنے کو ملے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹرافی کے ایک طرف بگ باس کے لوگوکا بی بھی بنا ہوا ہے جوبگ باس کی طرف اشارہ کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس سیزن کے فاتح کو تقریباً 30 سے 40 لاکھ روپئے اوراس کے ساتھ ہی اسپانسرکی طرف سے ایک کار بھی ملے گی۔
اس سیزن کے آنے والے شوکے ایپیسوڈ میں سبھی گھروالوں کوسپورٹ کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی مہمان اورفیملی والے آئیں گے، جس کی وجہ سے گھرمیں سبھی لوگ کافی جذباتی ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس شوکے جاری ہوئے نئے پرومومیں منورفاروقی اورانکتا لوکھنڈے کو کرن کندرا اورامرتا کھاولکرکوان کا سپورٹ کرنے کے لئے اندرآتے ہوئے اورروتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جہاں کرن کندرا منور کے لئے اندرآتے ہوئے نظرآئے۔ وہیں امرتا، انکتا کو سپورٹ کرنے کے لئے بگ باس 17 میں ملتے ہوئے دیکھا گیا، اپنے دوست کو سپورٹ کرنے کے لئے وہ بھی شامل ہوئیں۔ بگ باس کے سیزن-17 کے کنٹسٹنٹوں نے اپنے دوستوں کوگلے لگایا اورپھوٹ پھوٹ کر خوب روئے۔
یہ بھی پڑھیں: Salman Khan Meet Cancer Survivor Child: سلمان خان نے دکھائی دریا دلی، 9 سال کے ’کینسر سروائیور‘ سے نبھایا اپنا وعدہ
منورفاروقی کو روتے ہوئے دیکھا گیا اورپوچھتے ہوئے دیکھا گیا کہ ان سے کہاں غلطی ہوئی، جس کے بعد کرن نے انہیں تسلی دی اورانہیں معافی مانگنے اورسب کچھ سلجھانے اورزندگی میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ وہیں، دوسری طرف امرتا نے ایک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب انکتا روتی تھیں تو وہ اوران کی ماں بھی ساتھ ساتھ روتی تھیں۔ اس سپورٹ کرنے کے دورمیں بالی ووڈ اداکارہ اوربگ باس اوٹی ٹی سیزن-2 کی فائنلسٹ، پوجا بھٹ بھی منارا چوپڑا کا سپورٹ کرنے پہنچیں اورانہیں پُرسکون اورنرم مزاجی کے ساتھ اپنے گیم پرتوجہ مرکوزکرنے کا مشورہ دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…