انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 17 Finale & Munawar Faruqui : کیا منور فاروقی جیت پائیں گے بگ باس سیزن 17 کا فائنل،آج ہوگا اعلان

سلمان خان کا سب سے زیادہ زیر بحث اور متنازعہ ریئلٹی شو بگ باس 17 کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعدآج  ختم ہو رہا ہے۔ آج بروز اتوار 28 جنوری کو بگ باس 17 کا فائنل ہے۔ منارا چوپڑا، انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، ابھیشیک کمار اور ارون سری کانت مشیٹی کے نام بگ باس 17 کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ میں شامل ہیں۔ٹی وی کے چھوٹے بھائی جان یعنی عبدو روزک بگ باس 17 کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ عبدو نے منور فاروقی کی مکمل حمایت کی ہے اور انہیں شو کا فاتح بھی قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے تمام مقابلہ کرنے والوں کو بہت سی نیک خواہشات بھی دی ہیں۔

بگ باس 17 کے فائنل سے قبل صارفین سوشل میڈیا پر ووٹنگ ٹرینڈ کر رہے ہیں، جس میں منور فاروقی کا نام ونر کی فہرست میں سب سے اوپر نظر آ رہا ہے۔ ابھیشیک دوسرے نمبر پر ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کایہ  فیصلہ بگ باس 17 کا فیصلہ ہے یا نہیں۔سمرتھ اور ایشا آج رات فائنل میں اپنی شاندار کارکردگی سے مداحوں کو خوش کرنے جا رہے ہیں۔ خبر ہے کہ دونوں ایک ساتھ پانی میں ڈانس کرنے والے ہیں۔

جیسے جیسے فائنل نتیجے کے اعلان کا وقت  قریب آرہا ہے، شائقین کے دلوں کی دھڑکن بھی بڑھ رہی ہے۔ مداح سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ کنسٹنٹ کو بہت سپورٹ کر رہے ہیں۔ اسی دوران منارا کی بہن کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ وہ جشن کے لیے بگ باس 17 کے سیٹ پر پہنچ گئی ہیں۔دیگر کنٹسٹنٹ کے رشتہ دار  بھی پروگرام میں پہنچ چکے ہیں ۔ سلمان خان کا ریئلٹی شو ‘بگ باس 17’ کواب سے چند گھنٹوں میں اپنا فاتح مل جائے گا۔ ‘بگ باس سیزن 17’ کو انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منور فاروقی، منارا چوپڑا اور ارون مشیٹی کی شکل میں اپنے پانچ فائنلسٹ ملے ہیں۔ ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے چین ہے کہ اس سال بگ باس کی ٹرافی کون گھر لے جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

9 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

31 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago