انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss 17: عائشہ خان 9 سال کی عمر میں ہوئی تھیں استحصال کا شکار، روتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

Bigg Boss 17: بگ باس کے گھرمیں عائشہ خان نے بدھ کے روز منور فاروقی سے متعلق کئی انکشاف کئے۔ اس دوران عائشہ خان نے اپنی پرسنل لائف کی باتیں بھی بتائیں۔ عائشہ خان نے کہا کہ وہ جب 9 سال کی تھیں تو ہراسانی کا شکار ہوگئی تھیں۔ عائشہ خان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے منور فاروقی کو اس بارے میں بتایا تھا، لیکن منور فاروقی نے اس کے بارے میں ایکس گرل فرینڈ نازیلا کو بھی بتا دیا تھا۔

پھوٹ پھوٹ کرروئیں عائشہ خان

عائشہ خان نے منور فاروقی پر کئی الزامات عائد کئے۔ عائشہ خان نے روتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی (لائف) میں ایسی چیزیں دیکھی ہیں، جہاں میں خود کے لئے اسٹینڈ نہیں لے پائی تھی۔ میرے ساتھ ہراسانی ہوئی تھی اورمیں اس چیز کا اسٹینڈ نہیں لے پائی تھی۔ اس وقت میں 9 سال کی تھی۔ میں نہیں بول پائی تھی اور مجھے آج تک، مطلب میرے ساتھ کچھ بھی غلط ہوتا ہے تو مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس عائشہ خان کو سب کچھ سے پروٹکٹ کرنا ہے۔ تو جب ایسا کچھ آتا ہے تو ایفیکٹ ہوتا ہے۔ یہ ایسا ہے کہ جب آپ کو میری ضرورت تھی تو آپ نے مجھے اپنایا یا استعمال کیا اور پھرآپ کو لگا کہ ہوگیا تو آپ نے مجھے دھکا ماردیا۔

عائشہ خان نے کہا کہ اتنا سب ہونے کے بعد بھی میں نے گزشتہ 22 دنوں سے سب کچھ اپنے اوپرلیا ہے۔ اسے (منور) ایک باربھی یہ بولتے ہوئے شرم نہیں آئی کہ میں فیم اورلائم لائٹ کے لئے آئی ہوں۔ میرے والدین (پیرنٹس) یہ دیکھ رہے ہوں گے تو انہیں کتنا برا لگ رہا ہوگا۔ منورنے اپنی ایکس گرل فرینڈ سے کہا تھا کہ میں اسے اپنے پاس اس لئے نہیں آنے دیتی کیونکہ مجھے اس چیز کا ٹراما تھا۔

عائشہ خان نے منور سے پوچھا سوال

پھر بعد میں جب عائشہ خان نے منورسے اس سے متعلق سوال کیا۔ عائشہ نے کہا کہ نازیلا کو میرے بچپن والی بات کیسے معلوم ہے، تو منورپوری طرح سے اسے مسترد کردیتے ہیں۔ منور کہتے ہیں کہ میں نے نہیں کہا۔ پھرعائشہ کہتی ہیں کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔ اگرآپ نے نہیں کہا تو اس لڑکی کو کیسے معلوم۔ اس کو خواب تھوڑی ہی آئے گا۔  واضح رہے کہ منور فاروقی نے نامینیشن ٹاسک کے دوران عائشہ خان کو نامزد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس شو میں نیم فیم کے لئے آئی ہیں۔ عائشہ خان کو یہ بات بہت بری لگی۔ اس کے بعد عائشہ خان نے ایک ایک کرکے منور فاروقی کی ساری باتیں گھروالوں کو بتانا شروع کردیا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago