انٹرٹینمنٹ

Baba Siddiqui murder case accused reveal: بابا صدیقی قتل کیس کے ملزم کا انکشاف، ہٹ لسٹ میں تھے سلمان خان

ممبئی: بابا صدیقی قتل کیس میں گرفتار ملزم نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے۔ ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ’دبنگ‘ اداکار سلمان خان بھی ان کی ہٹ لسٹ میں تھے۔ لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ شوٹروں نے کئی بار ممبئی میں سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی ریکی کی تھی۔ حالانکہ، سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے اور سلمان پر حملہ کرنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ لارنس بشنوئی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو مارنا ہے۔ اس سے قبل 12 نومبر کو ممبئی پولیس نے کرناٹک کے ایک 24 سالہ شخص کو سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے پر گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کا نام سہیل پاشا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق پاشا نے یہ دھمکی آمیز پیغام مشہور ہونے کے لیے بھیجا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کے نام پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ یہ دھمکی ورلی میں واقع ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو بھیجے گئے پیغام کے ذریعے دی گئی۔ پیغام میں ’’میں سکندر ہوں‘‘ کے نغمہ نگار کا ذکر کیا گیا تھا اور گینگ کی جانب سے خان سے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بتا دیں کہ4 دسمبر کو سلمان خان کے شوٹنگ سیٹ پر ایک شخص اچانک داخل ہوا، جب سیکورٹی گارڈ نے اسے روکا تو اس نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا، لارنس کو بلاؤں کیا؟ سیٹ پر ہنگامہ کرنے والے ملزم کے بارے میں بھی معلومات سامنے آئی ہیں۔ ملزم کا نام ستیش ورما ہے۔ پولیس پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ وہ ایک جونیئر آرٹسٹ ہے۔ وہ شخص پولیس کی حراست میں ہے۔

پولیس کے مطابق ستیش ورما جونیئر آرٹسٹ ہے۔ وہ سلمان خان کے سیٹس پر اس لئے داخل ہوا تاکہ وہ اداکار کے ساتھ تصویریں کھینچ سکے۔ لیکن سیٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے اسے روک دیا۔ اس دوران سلمان خان سیٹ پر موجود نہیں تھے۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Arab Diary-5: ’سیما کا گیت‘- اسلامی بنیاد پرستی کے خلاف افغان خواتین کی ہمت اور دوستی کی ایک بے مثال کہانی

رویا سادات کی ایڈونچر فلم 'سانگ آف دی بارڈر' طالبان کے دور سے پہلے کے…

2 hours ago

Keerthy Suresh marries Anthony: کیرتی سریش نے انتھونی سے کی شادی، جیمالا سے ساتھ پھیروں تک کی دکھائی جھلک

کیرتھی سریش فلم پروڈیوسر جی سریش کمار اور اداکارہ مانیکا کی بیٹی ہونے کے علاوہ…

2 hours ago

Delhi News: دہلی پولیس نے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی شروع کی، 32 افراد کو کیا نامزد

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے حکم کے بعد، قومی دارالحکومت میں دہلی پولیس نے جمعرات…

3 hours ago

Ziaur Rahman Barq: ایس پی ایم پی ضیاء الرحمان برق کی مشکلات میں اضافہ، گھر پر بلڈوزر کارروائی کا امکان

سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمان برق کی مشکلات بڑھ گئی…

3 hours ago