خطروں کے کھلاڑی 14 کا یہ سیزن کافی متنازعہ والا رہا۔ آخر کار کرن ویر مہرا فاتح بن چکے ہیں۔ ٹرافی جیتنے کے بعد کرن ویر نے انٹرویو میں کہا کہ عاصم اس بار فاتح ہوتے اگر وہ اپنا رویہ اچھارکھتے۔ کرن ویر نے یہ بھی بتایا کہ مقابلہ بہت سخت تھا اور وہ خوش ہیں کہ وہ جیت گئے۔
میں اگلے سیزن میں فری جانا چاہوں گا
کرن ویر مہرا نے جیت کے بعد انڈین ایکسپریس سے بات کی۔ انھوں نے بتایا، ‘یہاں آنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ مقابلہ بہت سخت تھا۔ ہر کوئی جیتنا چاہتا تھا لیکن مجھے جیت حاصل ہوئی ہے ۔ یہ سفر اتنی دلکش تھی کے اگلے سیزن میں فری جانا چاہوں گا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں بہترین لوگوں میں سب سے بیسٹ ہوں۔
مزید کام مل رہا ہے
کرن ویر سے پوچھا گیا کہ ان کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ اس پر انہوں نے جواب دیا، ‘میں صرف اچھا کام کرنا چاہتا ہوں چاہے وہ رئیلٹی شو ہو یا فکشن، اس سے میری شخصیت نمایاں ہوئی ہے۔ پیشہ ورانہ طور پر میرے پاس اب مزید گنجائش ہے ، زیادہ لوگ میرے ساتھ کام کرنے آ رہے ہیں اور مجھے پہچان رہے ہیں۔
عاصم کے لئے برا محسوس ہوتا ہے
اس سیزن میں عاصم ریاض کی روہت شیٹی اور میکرز سے لڑائی ہوئی تھی۔ اس معاملے پر بھی کرن ویر نے کہا، ‘جب میں رومانیہ سے واپس آیا تو مجھ سے عاصم کے بارے میں پوچھا گیا۔ تم میں نے کہا کہ تھا کہ کون عاصم ، وہ ہیں کون؟ لیکن کہیں نہ کہیں مجھے اس کے بارے میں برا لگتا ہے کیونکہ وہ اپنے کردار میں الجھ کر رہ گے ہیں ۔ جو مداح ان کی حمایت کر رہے ہیں انہیں زیادہ ذمہ دار ہونا چاہئے ۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جب کوئی غلط کرہا ہے تو اس کا ساتھ نہ دیں۔
عاصم جیت سکتے تھے
کرن ویر نے مزید کہا، ‘وہ خیالوں کی دنیا میں جی رہا ہے، جہاں انہیں لگتا ہے کہ وہ زندگی میں کچھ بڑا کریں گے یا پہلے ہی کرچکے ہیں ۔ اگر ان کا یہ رویہ نہ ہوتا تو شاید عاصم ٹرافی جیت جاتے۔ وہ بہت مضبوط تھے۔ اگر آپ کا دماغ صحیح ہے تو آپ حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو… بیچارا ، وہ سب سے پہلے باہرہونے والے تھے ، وہ پہلے جانے کے لائق نہیں تھے ،
بھارت ایکسپریس
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…