امریکہ کے صدرجوبائیڈن نے اتوارکے روزکہا کہ وہ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوسے بات کریں گے اوران کا ماننا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مکمل جنگ بندی ہونی چاہئے۔ واشنگٹن کے لئے ایئرفورس کے ایک طیارہ میں سوارہوتے وقت جوبائیڈن نے صحافیوں سے کہا کہ ایسا ہونا ہی چاہئے۔ ہمیں حقیقت میں جنگ کو روکنا ہے۔
امریکی صدربائیڈن کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب اتوارکولبنان میں اسرائیل کے ہوائی حملوں میں درجنوں لوگ مارے گئے۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ نیتن یاہوسے کب بات کریں گے۔ اسرائیل نے لبنان کی جنگجو گروپ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کئی حملے کئے ہیں اورایسے ہی حملے میں اس کے سربراہ حسن نصراللہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔
جنگ نہیں ہونی چاہئے: بائیڈن
دراصل، امریکی صدرجوبائیڈن نے اتوارکوکہا کہ وہ اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوسے بات کریں گے اوران کا ماننا ہے کہ مشرق وسطیٰ (مڈل ایسٹ) میں جنگ کوملتوی کیا جانا چاہئے۔ واشنگٹن کے لئے ایئرفورس کے ایک طیارے میں سوارہونے کے دوران جوبائیڈن نے صحافیوں سے کہا کہ ایسا ہونا ہی چاہئے۔ ہمیں حقیقت میں اس سے بچنا ہوگا۔
حسن نصراللہ جاں بحق
جوبائیڈن کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب اتوار کو لبنان میں اسرائیلی ہوائی حملوں میں درجنوں لوگ مارے گئے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ نیتن یاہو سے کب بات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ گروپ کو بڑا نقصان ہے اورکئی ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں۔ اس میں سب سے بڑا نقصان حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت ہے۔ حسن نصراللہ کی ہلاکت کووہائٹ ہاؤس بھی حزب اللہ کے بڑا جھٹکا مانتا ہے۔
حزب اللہ کے لئے بڑا جھٹکا
امریکہ حسن نصراللہ کی موت کوحزب اللہ کے لئے ایک بڑا جھٹکا مانتا ہے۔ ساتھ ہی امریکی انتظامیہ نے احتیاط کے ساتھ قدم اٹھانے کی کوشش کی ہے، کیونکہ اس نے حماس کے ساتھ اسرائیل کے جنگ کو روکنے کی کچھ حد تک کوشش کی ہے۔ قطراورمصر کے ساتھ مل کر امریکہ ثالثی کرتا رہا ہے، لیکن جب جب ووٹنگ کی باری آئی ہے تو امریکہ، اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہوجاتا ہے اوراسرائیل کے خلاف کسی بھی کارروائی پرویٹو کردیتا ہے۔
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…
کانگریس لیڈر سپریا شری نیت نے وزیراعظم مودی پرپلٹ وارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ…
کرناٹک بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 4 نومبر سے وقف بورڈ…
کئی لوگ پلانٹ پروٹین کو اینیمل پروٹین سے بہتر سمجھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ…
وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہندوستانی حکومت…