اترپردیش کے بجنور میں سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے محبوب علی نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ محبوب علی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آپ کی حکومت ختم ہو گئی ہے۔ ایس پی ایم ایل اے یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے کہا کہ مغلوں نے ملک پر 800 سال حکومت کی۔ جب وہ نہیں رہے تو تم کیا رہو گے؟سال 2027کے انتخابات کے حوالے سے امروہہ کے ایم ایل اے محبوب علی نے کہا کہ 2027 میں آپ ضرور جائیں گے، ہم ضرور آئیں گے۔ بجنور میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج سے دیے گئے اس بیان پر کافی چرچا ہو رہا ہے۔
محبوب علی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریزرویشن مخالف ہے محبوب علی نے دعویٰ کیا کہ ایس پی میں آئینی اصول ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں بچا ہے۔
وہیں دوسری جانب سابق ڈپٹی سی ایم دنیش شرما نے ایس پی ایم ایل اے محبوب علی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے کو سمجھنا چاہئے کہ مودی اور یوگی شیر ہیں۔ شیر اکیلے چلتے ہیں، بھیڑ میں نہیں۔ سماج وادی لیڈران آبادی کی طاقت کا ڈر نہ دکھائیں) ہم بھی کمزور نہیں ہیں، انہیں اور ان کے رہنماؤں کویہ بات اچھی طرح سے سمجھنا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…
ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل تیز ہے اور اس کی وجہ سے اڈانی گروپ کی…
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے…