انٹرٹینمنٹ

Armaan Malik New Song: ریلیزہوتے ہی یوٹیوب پر چھا گیا ارمان ملک کا نیا گانا ’زہر’،کچھ ہی گھنٹوں میں 70 ہزار سے زیادہ ویوز

یوٹیوبر ارمان ملک سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔ وہ اکثر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں ۔  ان کے مداح بھی ان  کے تعلق سے  کچھ جاننے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ ارمان نہ صرف یوٹیوب بلاگر ہیں بلکہ وہ اپنے گانوں کے لیے بھی مشہور ہیں ۔ واضح رہے کہ ارمان نے حال ہی میں اپنا نیا گانا لانچ کیا ہے جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ مشہور یوٹیوبرارمان نے اپنا نیا گانا ‘زہر’ ریلیز کر دیا ہے ۔ ایوب خان کے ساتھ اس گانے کو خود ارمان ملک نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس گانے میں ارمان کے ساتھ ویشنوی چودھری نظر آ رہی ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری شاندار لگ رہی ہے۔ ارمان کے اس نئے گانے کو ہردیپ خان نے اپنی آواز دی ہے اور اس کے بول بوبی عالم نے لکھے ہیں۔ اس گانے کو شاہ ریحان نے کمپوز کیا ہے۔ ارمان کا زہر نام کا یہ گانا یوٹیوب پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

گانا ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر چھا گیا

واضح رہے کہ ارمان ملک کے گانے کو ریلیز ہوئے چند گھنٹے ہی ہوئے ہیں اور یہ یوٹیوب پر وائرل ہو چکا ہے۔ اسے اب تک 70 ہزار سے ۔زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ مداحوں کو اس گانے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے

ارمان ملک اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں

واضح رہے کہ یوٹیوبر ارمان ملک اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس نے دو شادیاں کی ہیں۔ پہلی شادی پائل ملک سے اور دوسری شادی کریتکا ملک کے ساتھ کی ہیں۔ حال ہی میں ارمان کی دونوں بیویوں نے بچوں کو جنم دیا ہے۔ جہاں ایک بیٹے کی ماں پایل ملک پہلے ہی جڑواں بچے کی ماں بن چکی ہیں وہیں کریتیکا ملک نے ایک خوبصورت بیٹے زید کو جنم دیا ہے۔ اس وقت ارمان ملک کے خاندان میں نومولود بچوں کی آمد کی وجہ سے جشن کا سماں ہے

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

2 hours ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago