انٹرٹینمنٹ

Rekha: ریکھا کس کے نام پر  لگاتی ہیں سندور اور پہنتی ہیں منگل سوتر ، خود ہی کھولا یہ راز

سندور لگانا اور منگل سوتر پہننا کسی بھی شادی شدہ عورت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ہندو مذہب میں ایک عقیدہ یہ بھی ہے کہ خواتین اپنے شوہر کی موت کے بعد سولہ شرنگار نہیں کرتی ہیں۔ یہ سینما کی تجربہ کار اداکارہ ریکھا پرفٹ نہیں بیٹھتا ہے۔ آج بھی ریکھا کسی بھی موقع خوب سج سنور کر آتی ہیں اور دنیا ان کے اس لک  کی دیوانی ہے۔ ریکھا کی جانب سے سندور لگانے پر بھی سوال کئے گئے، جن کا انہوں نے جواب دیا۔

بالی ووڈ کی اداکارہ ریکھا کی آج  یعنی 10 اکتوبرکو سالگرہ ہے۔ 69 سال کی عمر میں بھی ریکھا اپنے لکش اور فیشن کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ ویسٹن سے لے کر ایتھنک لوک   کی اگر بات کریں تو ریکھا ایک الگ ہی انداز میں رہتی ہیں ۔ان کے ہر لوک سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوتے رہتے  ہیں۔ وہ بغیر شادی کے بھی سندور لگاتی ہے۔ آج بھی وہ اکثر کانجیورام ساڑھی اور سندور میں نظر آتی ہیں۔

جب ریکھا کو پہلی بار سندور میں دیکھا گیا تھا

پہلی بار ریکھا رشی کپور اور نیتو کپور کی شادی میں سندور اور منگل سوتر پہن کر گئیں۔ اس کے بعد ان کے لُک کو لے کر کافی چرچے ہوئے۔ ان کے اس انداز کو  دیکھ کر سب حیران رہ گئے اور کئی سوال اٹھنے لگے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ریکھا نے ہندوستان ٹائمز سے سندور لگانے کے بارے میں بات  چیت کی تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیتو کپور اور رشی کپور کی شادی جنوری 1980 میں ہوئی تھی۔
ریکھا نے بتایا تھا کہ وہ شوٹنگ سے سیدھی آئی تھی اور سندور ہٹانا بھول گئی تھی۔ ریکھا نے کہا تھا کہ انہیں لوگوں کے ردعمل کی پرواہ نہیں ہے۔ ریکھا نے کہا تھا- مجھے لگتا ہے کہ مجھےسندور اچھا لگتا ہے۔ سندور مجھے سوٹ کرتا ہے۔
دی ان ٹولڈ اسٹوری میں ریکھا کے  متنازعہ لوکس کا ذکر ہے کیا گیا ہے۔ اداکارہ کو 1982 کے نیشنل ایوارڈز کے دوران بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا۔ اس دوران ریکھا نے سندور لگانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں جس شہر سے آئی ہوں وہاں سندور لگانا فیشن ہے۔
ریکھا کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے 1990 میں مکیش اگروال سے شادی کی۔ یہ ایک ارینج میرج تھی۔ شادی کے کچھ وقت بعد ہی مکیش اگروال کی موت ہوگئی ۔
کام کے فرنٹ  پر، ریکھا نے تیلگو فلم انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے جنوب سے ہندی تک اپنی پہچان بنائی۔ ریکھا نے سلسلہ، زبیدہ، خون بھری مانگ پھول بنے انگارے، سہاگ، مسٹر نٹور لال، پیار کی جیت، گھر، زندگی دھارا جیسی کئی فلمیں کیں ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago