انٹرٹینمنٹ

Anuskha Sharma Pregnancy: انوشکا شرما دوسرے بچے کو لندن میں دیں گی جنم؟ جلد ہونے والی ہے ڈیلیوری، اس خاص شخص نے کیا انکشاف

Anushka Sharma Pregnancy: انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ حالانکہ پچھلے لمبے وقت سے یہ جوڑی اپنے دوسرے بیبی (بچے) سے متعلق سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ کی دوسری پریگننسی سے متعلق مسلسل خبریں آرہی ہیں۔ تاہم ابھی تک جوڑے نے اس پرکوئی آفیشیل اعلان نہیں کیا ہے۔ ان سب کے درمیان اب سوشل میڈیا سے یہ اشارہ مل رہا ہے کہ جوڑا اپنے سیکنڈ بیبی یعنی دوسرے بچے کا استقبال ملک میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں کریں گے۔

کیا لندن میں  اپنے دوسرے بچے کو جنم دیں گی انوشکا شرما؟

دراصل، بزنس مین ہرش گوئنکا نے اداکارہ کی پریگننسی سے متعلق ایک پوسٹ شیئرکرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے ایکس اکاونٹ پرایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ بگ اب کچھ دنوں میں ایک بیبی جنم لینے والا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا وہ اپنے والد کی طرح کرکٹربنتا ہے یا پھروہ اپنی ماں کی طرح فلموں میں کیریئربنائے گا۔

اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی۔ وہیں ہرش گوئنکا کے اس پوسٹ سے سوشل میڈیا پرہنگامہ مچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2020 میں وراٹ کوہلی نے انوشکا شرما کی پریگننسی کی خبر سوشل میڈیا پر دی تھی۔ وہیں جنوری 2021 کو انوشکا شرما نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا، جس کا نام وامیکا کوہلی ہے۔ حالانکہ ابھی تک جوڑے نے بیٹی کا چہرہ ابھی تک میڈیا میں ریویل نہیں کیا ہے۔ دونوں اپنی پرسنل لائف کو کافی پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں۔

اس فلم میں نظرآئیں گی انوشکا شرما 

وہیں، انوشکا شرما کے ورک فرنٹ کی بات کریں تواداکارہ بہت جلد اسپورٹس ڈراما فلم ‘چکدا ایکسپریس’ میں نظرآنے والی ہیں۔ اداکارہ نے فلم کی شوٹنگ پوری کرلی ہے۔ یہ فلم جلد اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اسٹریم ہوگی۔ فینس ان کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

33 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago