انٹرٹینمنٹ

Anupam Kher announces comeback to direction: انوپم کھیر نے ہدایت کاری میں واپسی کا کیا اعلان، اس فلم کو کریں گے ڈائریکٹ، شوٹنگ جمعہ سے ہوگی شروع

ممبئی: اداکار اور فلمساز انوپم کھیر نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ‘تنوی دی گریٹ’ کی ہدایت کاری کریں گے۔ اداکار نے یہ اعلان اپنی 69ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔ انوپم نے پہلی بار 2002 میں فلم ‘اوم جئے جگدیش’ کی ہدایت کاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘تنوی دی گریٹ’ موسیقی پر مبنی فلم ہے جس کے اسکرپٹ پر وہ گزشتہ تین سال سے کام کر رہے ہیں۔

انوپم نے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا، ‘تنوی دی گریٹ’ آج، اپنے یوم پیدائش کے موقع پر میں فخر کے ساتھ اس فلم کے نام کا اعلان کرتا ہوں، جس کی میں نے ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کچھ کہانیاں اپنا راستہ تلاش کرتی ہیں اور آپ کو اسے دنیا کے ساتھ شیئر کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں!

اداکار نے ‘X’ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا، ” شروع کرنے کے بارے میں سب سے اچھا طریقہ جو میں نے سوچا، وہ یہ ہے کہ میں اپنی ماں دلاری کے مندر میں جاکر ان کا آشیرواد حاصل کروں اور میرے والد کی تصویر  بھی مجھے آشیرواد دے۔ میں گزشتہ تین سالوں سے جذبہ، ہمت، معصومیت اور خوشی دینے والی موسیقی سے بھر پور اس کہانی پر کام کر رہا ہوں۔ انوپم نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ جمعہ کے روز سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا، “اور آخر کار اس فلم کی شوٹنگ کل مہاشیو راتری کے مبارک دن سے شروع ہوگی۔ سالگرہ اپنے آپ کو چیلنج کرنے کا بہترین دن ہے! براہ کرم مجھے اپنی محبت، نیک خواہشات اور دعائیں بھیجیں۔” انوپم کھیر نے اپنے 40 سالہ کیریئر میں 540 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔

حالانکہ انہوں نے فلم کی کاسٹ کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان نہیں کیا۔ اداکاری کے محاذ پر، وہ آخری بار ‘کاگز 2’ میں آنجہانی ستیش کوشک کے ساتھ نظر آئے تھے جو یکم مارچ کو ریلیز ہوئی تھی۔ وہ اگلی فلم ‘وجے 69’ میں نظر آئیں گے جو OTT پر ریلیز ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

16 minutes ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

20 minutes ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

39 minutes ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

1 hour ago