انٹرٹینمنٹ

Amitabh Bachchan: امیتابھ بچن نے  ایودھا  رام مندر پران پرتسٹھا سے قبل 14.5 کروڑ روپے کا خریدا پلاٹ، بنائیں گے اپنا گھر

Amitabh Bachchan:  امیتابھ بچن نے رام مندر پران پرتسٹھا کی تقریب سے پہلے ایک خاص بات کی۔ انہوں نے ایودھیا میں گھر بنانے کے لیے 14.5 کروڑ روپے کا پلاٹ خریدا ہے۔ میڈیا رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے ممبئی کے ڈویلپر  دی ہاؤس آف ابھینندن لوڑھا سے یہ پلاٹ 7 اسٹار انکلیو دی سریو میں خریدا ہے۔ ہاؤس آف ابھینندن لوڑھا نے ابھی تک  گھر کے سائز کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔لیکن رپورٹ کے مطابق یہ 10 ہزار مربع فٹ کا گھر بنائے گے۔

رپورٹس کے مطابق دی سریو  کا لانچ بھی 22 جنوری کو ہونے والاہے۔ جس دن ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب ہونے جا رہی ہے۔ پی ایم مودی اس مندر کا افتتاح کرنے والے ہیں۔

امیتابھ بچن نے اس پروجیکٹ کے بارے میں بات کی

امیتابھ بچن  نے دی ہاؤس آف ابھینندن لوڑھا کے ساتھ اس پروجیکٹ کے بارے میں بات کی۔ امیتابھ بچن نے کہا- میں ایودھیا میں دی سریو کے لیے دی ہاؤس آف ابھینندن لوڑھا کے ساتھ یہ سفر شروع کرنے کے لیےبہت خوش  ہوں۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جو میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ ایودھیا کی روحانیت اور ثقافتی دولت نے جغرافیائی حدود سے باہر ایک جذباتی تعلق پیدا کیا ہے۔ یہ ایودھیا کی روح کے سفر کا آغاز ہے۔ میں عالمی روحانی دارالحکومت میں اپنا گھر بنانے کا منتظر ہوں۔

قبال ذکر بات یہ ہے کہ امیتابھ بچن پریاگ راج میں پیدا ہوئے تھے۔ پریاگ راج سے ایودھیا کا سفر 4 گھنٹے کا ہے۔ اب انہوں نے ایودھیا میں پلاٹ لیا ہے۔ جو رام مندر سے صرف 15 منٹ کی دوری پر ہے۔ دی سریو سے ایودھیا ہوائی اڈہ 30 منٹ کی دوری پر ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو امیتابھ بچن آخری بار فلم گنپت میں ٹائیگر شراف اور کریتی سینن کے ساتھ نظر آئے تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص نہیں کر سکی۔ ان کے پاس   بے شمارپروجیکٹ  ہیں۔ وہ کالکی 2898 میں پربھاس کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رجنی کانت کے ساتھ فلم میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago