سینئر بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن
بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کے کوئز شو ‘کون بنے گا کروڑپتی’ (کے بی سی) کی شوٹنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رک گئی ہے۔ آئی اے این ایس کے ذرائع نے یہ خبردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیتابھ بچن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، جس کی وجہ سے شوکے میکرس نے فی الحال نئے ایپیسوڈ کی شوٹنگ روک دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، امیتابھ بچن گزشتہ کچھ وقت سے اچھا محسوس نہیں کررہے ہیں۔ ایسے میں میکرس نے شوٹنگ کو کچھ وقت کے لئے روکنے کا فیصلہ لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، امیتابھ بچن 11 نومبرکے بعد شوٹنگ کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں اورکے بی سی 18 کی شوٹنگ پھر سے شروع ہونے کی امید ہے۔ نئے ایپی سوڈس نہ آنے کی وجہ سونی ٹی وی پر پرانے اورسیلبرٹی اسپیشل ایپی سوڈس کی نشریات کی جا رہی ہیں۔ چینل کے مطابق، نئے ایپی سوڈ 16 نومبرسے پھرسے نشرہونا شروع ہوسکتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…
انل دیشمکھ نے این سی پی کے دونوں گروپوں کے انضمام کا امکان ازسرنو خارج…
جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…
دہلی میں اے کیو آئی 674 ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ نوئیڈا کی ایک…
وزیراعلیٰ بھگونت مان کی قیادت والی پنجاب حکومت نے یوپی ایس سی اورپی سی ایس…
اتراکھنڈ گورو سمان ریاستی حکومت کی جانب سے دیا جانے والا ایک اہم اعزاز ہے۔…