انٹرٹینمنٹ

Film Ayesha Poster Out: ’ادے پورفائلز‘ کے بعد امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز، لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی جیسے موضوعات پر مبنی ہوگی کہانی

Film Ayesha Poster Out: فلمسازامت جانی نے کچھ دنوں پہلے اعلان کیا تھا کہ ’ادے پورفائلز‘ کے بعد وہ ایک اورسنگین موضوع پرفلم بنائیں گے۔ آج انہوں نے سوشل میڈیا پراس کا ایک پوسٹراورنام بھی جاری کردیا ہے۔ امت جانی نے کچھ وقت پہلے آئی اے این ایس نیوزایجنسی کوبتایا تھا کہ ان کی آئندہ فلم ’جہاد، دہشت گردی، مذہبی شدت پسندی اورمذہب تبدیلی‘ جیسے مبینہ موضوعات کی بنیاد پرمبنی ہوگی۔ آج انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراس کا ایک پوسٹرجاری کرتے ہوئے فلم کا نام سب کے ساتھ شیئرکیا۔

مبینہ دہشت گردی جیسے موضوعات پرہوگی کہانی

اس پوسٹرکوشیئرکرتے ہوئے امت جانی نے لکھا، ’’ادے پورفائلزکے بعد امت جانی کی فائرفاکس فلمس نے ایک نئے پروجیکٹ پرکام کرنا شروع کردیا ہے۔ پروڈکشن ہاوس جلد ہی ’عائشہ‘ نام کی ایک ہندی فیچرفلم کی شوٹنگ شروع کرنے جا رہا ہے۔ جومبینہ اسلامی دہشت گردی، مذہب تبدیلی، جنسی استحصال، مذہب شدت پسندی اورلوجہاد پرمبنی ہے۔ اس فلم میں وہ ’عائشہ‘ پرہوئے ظلم اوراس کی بہادری کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے بلرام پورکے چھانگربابا عرف جلال الدین کی عالیشان عمارت کی تعمیراوراس کا انہدام بھی دکھایا جائے گا۔‘‘

جانئے کب ریلیزہوگی یہ فلم

امت جانی کے مطابق، اس فلم کی شوٹنگ اکتوبر2025 میں ہوگی۔ شوٹنگ کی لوکیشن (مقامات) میں بلرام پور، لکھنو، لیہہ، لداخ اورجیسلمیرجیسے مقامات شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری بھرت ایس شرینیت کریں گے۔ بھرت ایس شرینیت نے ہی ’ادے پورفائلز‘ کی ہدایت کاری کی تھی۔ اسٹارکاسٹ ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ بہت جلد اس کے لئے 100 شہروں میں آڈیشن کئے جائیں گے۔ اس میں نئے فنکاروں کوموقع دیا جائے گا۔

امت جانی نے اپنی فلموں سے متعلق ہونے والے تنازعہ اورتنقید پرآئی ے این ایس سے کہا تھا، ’’مجھے اپنی تنقید سے ترغیب ملتی ہے۔ پھربھی میں اپنے مخالفین کا احترام کرتا ہوں۔ مولانا مدنی صاحب نے مجھے سکھایا ہے کہ کن موضوعات پرعدالت جاکرفلم کے خلاف آوازاٹھائی جاسکتی ہے اورحکومت کے پاس فلم کوروکنے کے کیا حقوق ہیں۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سینسربورڈ ہماری اگلی فلم پرروک نہیں لگا پائے گا اور یہ حکمت عملی میں نے مدنی صاحب سے سیکھی ہے۔‘‘

Nisar Ahmad

Recent Posts

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

23 minutes ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

10 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

10 hours ago

FIR Against 3 Female Journalists: دہلی پولیس پر جن 3 خاتون صحافیوں نے لگایا تھا جنسی ہراسانی کا الزام، اب انہی کے خلاف ایف آئی آر درج

اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…

10 hours ago