بھارت ایکسپریس اردو-
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ایک وفد نے آسام کا دورہ کیا۔
نئی دہلی: آسام میں اقلیتوں پربڑھتے ہوئے ظلم وستم اورنفرت وشدت پسندی کی لہرکے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں آج ایک وفد آسام پہنچا۔ وفد نے متاثرہ کیمپوں کا دورہ کیا، جہاں بلڈوزرکارروائیوں کے نتیجے میں بے گھرکئے گئے خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صدرجمعیۃعلماء ہند کی قیادت میں ہنوزوفد نے آسام میں تقریباً 300 کلو میٹرکا سفر طے کرلیا ہے اورکئی مقامات پرمظلومین سے ملاقات بھی کی ہے۔ انہوں نے بالخصوص بیت باری کیمپ میں لوگوں سے تفصیل سے بات چیت کی۔
لڑائی تجاوزات ہٹانے کے خلاف نہیں بلکہ…
مولانا محمود مدنی نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑائی تجاوزات ہٹانے کے خلاف نہیں ہے، لیکن سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظرانداز کرکےلوگوں کو بے گھرکرنا اور قانون کی بجائے دھمکی ،خوف اورطاقت کی زبان استعمال کرنا انصاف اور انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اورآئندہ بھی کھڑی رہے گی اوراس مقصد ہم دارورسن کے لیے بھی تیارہیں۔ یہی ہمارے بزرگوں کی روشن تاریخ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جیل جانے کوتیار ہیں، لیکن انصاف کی لڑائی کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد عدالتی احکامات کونظراندازکرنے، لوگوں کوبے گھرکرنے اورقانون کی جگہ خوف، دھمکی اور طاقت استعمال کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مہم کے لئے پھانسی تک چڑھنے کے لئے تیارہیں۔
جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں کون رہے شامل؟
جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں سربراہ مولانا محمود مدنی کے علاوہ ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی، مولانا مفتی جاوید اقبال (صدرجمعیۃ علماء بہار)، مولانا خالد کشن گنج (ناظم جمعیۃ علماء کشن گنج)، مولانا نوید عالم قاسمی، قاری نوشاد عادل (آرگنائزرجمعیۃ علماء ہند) اورمولانا ہاشم قاسمی (کوکراجھار، آسام) اورمولانا سلمان قاسمی (آرگنائزرجمعیۃ علماء ہند) شامل ہیں۔
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…
ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔…
سلیم انجینئر نے کہا کہ میڈیا کی ایسی رپورٹوں کو پڑھ کر بھی تشویش ہوتی…
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی…