بھارت ایکسپریس۔
فلم اداکارہ امیشا پٹیل کو بدھ کے روزعدالت میں پیش ہونا تھا، لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ امیشا پٹیل نے اپنے وکیل کے ذریعےعدالت میں ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے جسمانی طور پرپیش ہونے سے معذوری ظاہرکی۔ اجے سنگھ کی وکیل سمیتا پاٹھک نے اس درخواست کی مخالفت کی۔ امیشا پٹیل نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ان کا موہالی میں ایک اہم پروگرام ہے، جس کی وجہ سے وہ جسمانی طورپرعدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔
امیشا پٹیل کی درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے ان کی عرضی منظور کرلی ہے۔ عدالت نے انہیں آئندہ سماعت کے دوران جسمانی طور پر موجود رہنے کا حکم دہا ہے۔ عدالت نے امیشا پٹیل کو آخری موقع دیتے ہوئے آئندہ سماعت کے دوران حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت میں امیشا پٹیل سے متعلق چیک باؤنس معاملے کی آئندہ سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔
امیشا پٹیل پر لگا ہے یہ بڑا الزام
رانچی سول کورٹ نے جوڈیشیل مجسٹریٹ ڈی این شکلا کی عدالت میں امیشا پٹیل کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ امیشا پٹیل پر چیک باؤنس کا کیس چل رہا ہے۔ معاملہ سال 2017 کا ہے۔ الزام کے مطابق فلم دیسی میجک بنانے کے نام پر اجے سنگھ نے ڈھائی کروڑ روپئے امیشا پٹیل کے کہنے پر ان کے کھاتے میں ٹرانسفر کئے تھے۔ اجے کمار سنگھ لولی ورلڈ انٹرٹینمنٹ کے پروپرائٹر ہیں۔ فلم نہیں بنانے اور پیسے بھی واپس نہیں ہونے کے بعد اجے کمار سنگھ نے نچلی عدالت میں شکایت درج کرائی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ امیشا پٹیل نے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…