-بھارت ایکسپریس
بھوجپوری فلم کی اداکارہ آکانشا دوبے کی موت معاملے میں بڑا اپڈیٹ سامنے آیا ہے۔ اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی ہے۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس سنتوش سنگھ کے مطابق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لٹکنے کی وجہ سے آکانشا دوبے کی موت ہوئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوا انکشاف
آکانشا نے وارانسی میں ہوٹل کے ایک کمرے میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی تھی۔ خبرملنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا تھا۔ اب پوسٹ مارٹم کی یہ رپورٹ آگئی ہے، جس میں قتل کا خدشہ نہیں ظاہرکیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اداکارہ کی موت پھندے پرلٹکنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ان کے جسم پرکسی طرح کے چوٹ کے نشان نہیں پائے گئے۔
لیو-ان میں تھے آکانشا دوبے اور سمرسنگھ
حالانکہ پولیس نے سمرسنگھ کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں پایا گیا ہے کہ آکانشا دوبے اوربھوجپوری گلوکارسمرسنگھ لیوان ریلیشن میں تھے۔ دونوں وارانسی کے ٹکٹک پورعلاقے میں واقع سمر سنگھ کے مکان میں ساتھ رہا کرتے تھے۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کسی وجہ سے دونوں کا بریک اپ ہوا ہوگا۔ اس وجہ سے آکانشا ڈپریشن میں آگئی ہوں گی اورانہوں نے خودکشی کا قدم اٹھایا ہوگا۔ پولیس کے مطابق سمرسنگھ کی وجہ سے آکانشا پرمینٹل دباؤ پڑا ہوگا۔
پولیس کی کئی ٹیمیں ملزم سمرسنگھ اورسنجے سنگھ کوگرفتار کرنے کے لئے نکلی ہوئی ہے۔ پولیس افسرکے مطابق حادثہ والی بات آکانشا سمر سنگھ کے ساتھ ہوئی پارٹی میں شامل ہونے گئی تھیں۔ حالانکہ رات میں خبرآئی تھی کہ ہوٹل میں دیررات تقریباً 2 بجے آکانشا کوایک شخص چھوڑنے آیا تھا، جو 17 منٹ تک ان کے ساتھ ہی تھا۔ وہ شخص کون تھا، کیوں آیا تھا، اس کی بھی کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے۔ اس بارے میں پولیس افسران نے بتایا کہ اس شخص کا کوئی رول نہیں تھا۔ وہ صرف آکانشا کو چھوڑنے ہی آیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فی الحال 2 ملزم ہی روشنی میں آئے ہیں، وہ ہیں سنجے سنگھ اور سمرسنگھ، جن کی تلاش ٹیم کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔
ماں نے لگایا تھا الزام
آکانشا دوبے کی موت اتوارکی صبح سارناتھ تھانہ علاقے کے ہوٹل سومیندر ریجیڈنسی کے کمرہ نمبر 105 میں ہوئی تھی۔ آکانشا کی لاش اس کے کمرے میں پنکھے کے سہارے لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی۔ ممبئی سے لوٹی آکانشا دوبے کی ماں مدھو دوبے نے اسے خودکشی ماننے سے انکارکردیا اورقتل کا الزام کسی اور پرنہیں بلکہ بھوجپوری انڈسٹری کے مشہورگلوکارسمرسنگھ اوراس کے بھائی سنجے سنگھ پر لگایا۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…