قومی

Summit For Democracy 2023: جمہوریت کو کمزور کرنے کے الزامات کے درمیان پی ایم مودی نے کہا، ‘ہندوستان جمہوریت کی ماں ‘

PM Modi In Summit For Democracy 2023: وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کے جمہوریت کے کمزور ہونے کے الزامات کے درمیان بڑا بیان دیا ہے۔ وزیر اعظم نے بدھ (29 مارچ) کو دوسرے ڈیموکریسی سمٹ 2023 میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان حقیقت میں جمہوریت کی ماں (پیدا کرنے والی) ہے۔ جمہوریت صرف ایک ڈھانچہ نہیں ہے، یہ ایک آتما بھی ہے۔ یہ اس یقین پر مبنی ہے کہ ہر انسان کی ضرورتیں اور امیدیں مساوی طور پر اہم ہیں۔

سمٹ فار ڈیموکریسی 2023 میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ہمارانظریہ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ ہے۔ جس کا مطلب ہے مجموعی ترقی کے لئے ایک ساتھ کام کرنا۔ آج دیگر عالمی چیلنجز کے باوجود ہندوستان سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت ہے۔ یہ خود دنیا میں جمہوریت کے لئے سب سے اچھا اشتہار ہے۔ یہ اپنے آپ میں کہتا ہے کہ ڈیموکریسی ڈیلیور کرسکتی ہے۔

وزیر اعظم مودی اور کیا کہا؟

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ منتخب لیڈران کا خیال قدیم ہندوستان میں باقی دنیا سے بہت پہلے عام بات تھی۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کی ہماری کوششیں ہوں، پانی کو بچانا ہو، یا سب کو کھانا پکانے کا صاف ایندھن فراہم کرنا ہو، ہراقدام ہندوستان کے شہریوں کی اجتماعی کوششوں سے چلتا ہے۔ ہماری ویکسین فرینڈلی پہل نے دنیا کو لاکھوں ویکسین دی۔ یہ ‘ وسودھیو کٹمبکم ‘ کے جذبے سے بھی لبریز تھا، جو کہ ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل ہے۔ 

جمہوریت کی کامیابی سے کچھ لوگ پریشان

اس سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جب دنیا کے دانشور ہمارے ملک سے متعلق پُرامید ہیں، تو اس درمیان ملک کو خراب روشنی میں دکھانے اور حوصلے کو ٹھیس پہنچانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ دنیا کو ہندوستان نے دکھا دیا ہے کہ جمہوریت نتیجے دے سکتا ہے۔ ہماری جمہوریت کی کامیابی سے کچھ لوگ پریشان ہو رہے ہیں۔ اسی وجہ سے جمہوریت پر حملے کئے جا رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہندوستان آگے بڑھتا رہے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

INDIA Bloc Meeting: انڈیا بلاک کے لیڈر پھر ہوں گے ایک پلیٹ فارم پر! 30 ستمبر کو میٹنگ، CEC گیانیش کمار کے خلاف حکمتِ عملی پر ہوگی بحث

SIR اور الیکشن کمیشن کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں ایک بار پھر ایک پلیٹ فارم…

16 minutes ago

Milk Price Hike: مہنگائی کی زوردار مار! ٹونڈ ملک سے دہی تک سب کچھ مہنگا، جانیے تازہ ریٹ

جس دودھ کے بغیر دن کی شروعات مشکل ہے، اب اسی کے لیے جیب مزید…

1 hour ago

SIR Controversy: ایس آئی آر پر این ڈی اے میں پھوٹ کے آثار! بی جے پی کے 3 بڑے اتحادی الیکشن کمیشن کے سامنے، مانگی وضاحت

چراغ پاسوان کی ایل جے پی (رام ولاس)، اپیندر کشواہا کی آر ایل ایم اور…

2 hours ago

Amit Shah Tribute: وزیر داخلہ امت شاہ کا خراج عقیدت: تیسرے پاتشاہ شری گرو امرداس جی کے جوتی جوت دیوس پر پیش کیا نمن

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ مذہب کے تیسرے گرو، شری گرو امرداس جی…

2 hours ago