انٹرٹینمنٹ

Turbo Box Office Collection Day 3: عمر 72 سال لیکن پھربھی وہ باکس آفس کے کنگ ہیں، ٹربو نے ریلیز ہوتے ہی اتنا کمایا

ان دنوں باکس آفس پر ساؤتھ کی فلموں کا کافی اثر ہے۔ ساؤتھ کی فلمیں آرہی ہیں اور باکس آفس پر چھائی ہوئی ہیں۔ ملیالم فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار مموٹی ایک اداکار ہیں، جن کی عمر 72 سال ہے، لیکن وہ اپنی ہر فلم کے ساتھ باکس آفس پر چھاجاتے  ہیں۔ بھرمیوگم ہو یا کننور اسکاڈ۔ دونوں فلموں نے  ہی دل جیت لیے اور باکس آفس پر جم کرکمائی کی۔ اب ان کی فلم ٹربو بھی ان کے لیے منافع بخش سودا ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ فلم نے تین دنوں میں ہندوستان میں اچھا کلیکشن کیا ہے۔
https://youtu.be/LOE8ESPIMpE

یہ مموٹی کی ٹربو ایکشن فلم ہے

یہ مموٹی کی ٹربو ایکشن فلم ہے اور وہ  اس فلم میں ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ملیالم فلم ٹربو کی ہدایت کاری Vysakh نے کی ہے ۔جب کہ فلم کی کہانی Midhun Manuel Thomas کی ہے۔ ٹربو میں مموٹی کے علاوہ راج بی شیٹی، سنیل اور انجانا جے پرکاش مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر مموٹی ہیں۔یہ  فلم 23 مئی کو ریلیز ہوہوئی ہے۔

ملیالم فلم ٹربو کا تین روزہ باکس آفس کلیکشن آ گیا ہے۔ باکس آفس ٹریکر Sacanilc کے مطابق فلم نے پہلے دن 6.25 کروڑ روپے، دوسرے دن 3.70 کروڑ روپے اور تیسرے دن 3.25 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس طرح فلم نے 13.20 کروڑ روپے کلیکٹ کر لیے ہیں۔ یہ باکس آفس کا خالص مجموعہ ہے۔ ٹربو کے بجٹ کی بات کریں تو ٹربو کو 60 کروڑ روپے میں بنایا گیا تھا۔ اس طرح فلم کو باکس آفس پر ابھی بہت محنت کرنی ہو گی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

4 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

37 minutes ago