انٹرٹینمنٹ

Swara Bhaskar on Israel Palestine Conflict: اسرائیل میں جاری جنگ کے درمیان فلسطین کی حمایت میں آئیں اداکارہ سوارا بھاسکر اور گوہر خان،ظالم مظلوم کب بن گئے؟ گوہر خان کا سوال

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ بد سے بدتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہفتہ سے جنگ جاری ہے۔ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد فلسطین اسرائیل کے علاقے میں تشدد کے نئے شعلے اٹھنے لگے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل میں اب تک کم از کم 600 افراد ہلاک جب کہ 1590 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

سوارا نے  رد عمل کا اظہار کیا 

اس حادثے پر لوگوں کے ردعمل بھی آنے لگے ہیں، سوشل میڈیا دو گروپوں میں تقسیم ہے۔ اب بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا ہے کہ اگر آپ اس وقت حیران نہیں ہوئے جب اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا، جب اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کے گھر تباہ کیے اور انہیں زبردستی چھین لیا، تقریباً 10 سال تک فلسطین کے بچوں اور نوعمروں کو نہیں بخشا گیا۔ غزہ پر مسلسل حملے اور بمباری ہو رہی ہے، اس لیے مجھے اسرائیل پر حملے پر سوگ منانے والے لوگوں کی یہ حرکت منافقت سے بھری ہوئی ہے۔ یہی نہیں اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کئی لوگوں کی پوسٹس بھی شیئر کی ہیں۔

ظالم مظلوم کب بن گئے؟گوہر خان

وہیں دوسری جانب اداکارہ گوہر خان نے فلسطین کے مزاحمت کا اور حماس کے کارکنان کی حمایت کی ہیں، انہوں نے کہا کہ  حماس کے حق میں اور کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینیوں پراسرائیل  کے ظلم  وتشدد  اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ظالم  مظلوم کب  سےبن گیا ؟ تاہم اب اس پوسٹ کے بعد لوگ گوہر کو ٹرول کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا ان دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ میں بری طرح پھنس گئیں۔ اداکارہ وہاں ‘حیفا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول’ میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ اس فلم فیسٹیول میں نصرت بھروچا کی فلم ‘اکیلی’ دکھائی گئی۔ لیکن اسی دوران وہاں جنگ چھڑ گئی اور نصرت وہیں پھنس گئی۔

بھارت ایکسپریس۔
Amir Equbal

Recent Posts

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

7 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

24 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

57 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

1 hour ago

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

2 hours ago