فلسطین اسرائیل جنگ کے بیچ اسرائیل کو ایک اور بڑا جھٹکا لگنے والا ہے اور ایک اور بڑے حملے کا سامنا ہے ۔ یہ حملہ ناہی حماس کرنے والا ہے اور ناہی فلسطین بلکہ اس بار روس کی طرف سے حملہ ہونے جارہا ہے اور یہ حملہ ہتھیار ،گولہ بارود یا میزائل سے نہیں بلکہ ڈیجیٹل سٹرائیک ہونے والا ہے ۔ اور اسرائیل پر ڈیجیٹل اسٹرائیک کرنے کا اعلان روس کا سب سے مشہور ہیکر گروپ کِل نٹ نے کیا ہے۔اور اس کی شروعات بھی کردی ہے ۔
دراصل روس کے مشہور خطرناک ہیکرگروپ کل نٹ نے اسرائیلی حکومت کی ویب سائٹ کو ہیک کر کے حماس کی حمایت کا پیغام پہنچا دیا ہے ۔ اس گروپ نے اسرائیل کی سرکاری ویب سائٹ پر ہیک کر کے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ” اسرائیلی حکومت، تم خوں ریزی کے ذمہ دار ہو،تم نے سال 2022 میں یوکرین کے اندر دہشت گردوں کی جماعت کو سپورٹ کیا تھا۔ تم نے روس میں حملے کروائے تھے۔آج کل نٹ آفیشیل تمہیں یہ خبر دے رہا ہے کہ تمارے تمام سرکاری سسٹم پر خطرہ منڈلا رہا ہے چونکہ وہ سب ہمارے نشانے پر ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ اگر یہ کل نٹ گروپ اسرائیل پر سائبر حملہ کرتا ہے تو پھر اسرائیل کیلئے اب تک کا سب سے برا حملہ ہونے والا ہے چونکہ ایک طرف حماس اور لبنان دو فرنٹ پر اسرائیل کے خلاف حملے کو تیز کررہا ہے وہیں دوسری طرف اب روسی ہیکر نے بھی مورچہ سنبھال لیا ہے۔ ایسے میں پہلے ہی حماس کے ذریعے پسپا ہوچکی نام نہاد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو مزید برے وقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ البتہ زمین پر جنگ جاری ہے ،آسمان سے گولے برسائے جارہے ہیں ،اسرائیل اپنی حکمت عملی پر غور کررہا ہے اور حماس اپنے حکمت عملی پر کاربند ہے۔ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور لاشوں کی تعداد کو دیکھ کر مطمئن ہورہی ہے ۔ تازہ ترین تعداد یہ ہے کہ حماس کے حملے میں اب تک قریب 600 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیلی حملے سے 370 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔ یہ تعداد ہر وقت بدل رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…