انٹرٹینمنٹ

Rani Mukherjee – Jacqueline Fernandez in Kedarnath: اداکارہ جیکلین فرنانڈیز برف باری کے درمیان کیدارناتھ پہنچی، بابا کیدار کئے درشن

Rani Mukherjee – Jacqueline Fernandez in Kedarnath:  بارش اور برف باری کے درمیان  16 اکتوبر کو اداکارہ جیکلین فرنانڈیز پیر کو کیدارناتھ پہنچی اور بابا کیدار کے درشن کئے۔ کیدارناتھ اتھان چیریٹیبل ٹرسٹ کے جوائنٹ سکریٹری اور بدری ناتھ-کیدارناتھ مندر کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوگیندر سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ جیکلین فرنانڈیز نے بابا کیدار کی پوجا کی اور آشیرواد لیا۔ مندر کمیٹی نے انہیں دھام پرساد اور رودرکش کی مالا پیش کی۔ جیکولین فرنینڈس ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیدارناتھ پہنچی تھیں۔

کیدارناتھ پہنچی مشہور شخصیات

قابل ذکر با ت ہے  کہ 13 اکتوبر کو اداکارہ رانی مکھرجی بھی کیدارناتھ دھام پہنچی تھیں اور پوجا ارچنا کی ۔ اس کے بعد وہ بدری ناتھ دھام بھی گئی اور بدری وشال کے درشن کئے۔ اس موقع پر بدری کیدار ٹیمپل کمیٹی نے رانی مکھرجی کو پرساد پیش کرکے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس سے قبل 11 اکتوبر کو سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے بابا کیدار کے درپر حاضری دی تھی۔ وہیں اس سے پہلے 3 اکتوبر کو کرکٹر رشبھ پنت نے بھی بابا کے درشن کیے تھے۔

دروازے 25 اپریل کو کھولے گئے

کیدارناتھ دھام کے دروازے عقیدت مندوں کے لیے 25 اپریل کو کھولے گئے تھے۔ خراب موسم کی وجہ سے مئی کے دوسرے ہفتے سے یاترا نے زور پکڑ لیا۔ اس کے باوجود یاترا کے 165 دنوں میں اب تک 17 لاکھ سے زیادہ عقیدت مند ملک اور بیرون ملک سے بابا کیدارناتھ کے دیدار کے لیے پہنچے ہیں، جب کہ گزشتہ سال پوری یاترا کے دوران تقریباً 16 لاکھ عقیدت مندوں نے بابا کے درشن کیے تھے۔ نوراتری کے  موقع پر دھام میں بھی برف باری شروع ہو گئی ہے۔

برف باری جاری رہے گی

کیدارپوری میں پیر کو مسلسل دوسرے دن برف باری جاری رہی اور مزید کچھ دنوں تک موسم ایسا ہی رہنے کا امکان ہے۔ کیدارپوری میں برف باری کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور مندر کمیٹی کی جانب سے مسافروں کی حفاظت اور سہولت کے لیے مختلف مقامات پر الاؤ روشن کیے جا رہے ہیں۔ کیدارناتھ دھام میں برف باری کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے کیدارناتھ دھام میں درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ مناسب گرم کپڑے لائیں اور بیمار افراد ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد ہی سفر کریں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Ramdas Athawale Slams Rahul Gandhi: وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے راہل گاندھی کو بتایا وزیر اعظم مودی کو اقتدار سے ہٹانے کا راستہ

مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد پر…

20 seconds ago

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

56 minutes ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

1 hour ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

1 hour ago