انٹرٹینمنٹ

Actor Sahil Khan: مہادیو سٹے بازی ایپ کیس میں بڑا انکشاف، بالی ووڈ اداکار ساحل خان چھتیس گڑھ سے گرفتار

مہادیو بیٹنگ ایپ کیس کافی دنوں سے خبروں میں ہے۔ اس معاملے میں بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کے نام سامنے آئے تھے۔ ممبئی پولیس اس معاملے کی مسلسل تحقیقات کر رہی تھی۔ اس دوران ممبئی پولیس ایس آئی ٹی کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ بالی ووڈ کے ایک اور اداکار کا نام چرچہ  میں آیا ہے ۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ ساحل خان کا نام سامنے آرہا ہے۔

ممبئی پولیس نے اداکار ساحل خان کو 28 اپریل کو مہادیو بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ممبئی ہائی کورٹ نے ساحل خان کی گرفتاری سے قبل ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد ممبئی سائبر سیل کی خصوصی ٹیم نے انہیں چھتیس گڑھ میں گرفتار کر لیا۔اب انہیں ممبئی لایا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں آج ہی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دسمبر 2023 میں آئی ٹی سیل کی ٹیم نے ساحل خان کو ان کے تین ساتھیوں کے ساتھ پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔لیکن وہ پوچھ گچھ کے لیے نہیں آئے۔ ساحل خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ صرف ایک برانڈ پروموٹر ہیں ۔لیکن پولیس نے کہا کہ وہ اس ایپ کے شریک مالک ہیں۔

15 ہزار کروڑ روپے کا گھوٹالہ

پولیس  کے ذریعہ اس معاملے میں درج ایف آئی آر کے مطابق یہ گھوٹالہ تقریباً 15000 کروڑ روپے کا ہے۔ پولیس نے کہا کہ  ساحل خان اور دیگر 31 افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہے ۔جس کے تحت ان کے بینک اکاؤنٹس، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر تکنیکی آلات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ افسر نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

ساحل خان ایک بالی ووڈ اداکار ہیں

  قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگر ہم ساحل خان کی بات کریں تو وہ بالی ووڈ اداکار ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ اپنی فٹنس کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی  فلموں کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے ‘ایکسکیوز می’ اور ‘اسٹائل’ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ فلموں میں کچھ خاص  کمال نہیں دکھا سکے۔ اس کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا اور فٹنس جرنی شروع  کردی۔ وہ ڈیوائن نیوٹریشن کے نام سے ایک کمپنی بھی چلاتے ہیں اور فٹنس سپلیمنٹس فروخت کرتےہیں ۔ ساحل خان  سوشل میڈیا  اینفلوئنسر بھی ہیں، انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago