بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Elections 2024: کانگریس کے سابق صدراور وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ذریعہ راجپوت سماج پر کئے گئے تبصرہ سے متعلق سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے۔ کرناٹک میں انتخابی تشہیر کرنے کے لئے پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے شہزادے نے چھترپتی شیواجی مہاراج جیسی عظیم شخصیت کی توہین کی ہے۔
انہوں نے کہا “کانگریس نے ہماری آزادی کی لڑائی کو بھی خوشنودی کے نظریے سے لکھوایا ہے۔ کانگریس کے شہزادے نے چھترپتی شیواجی مہاراج جیسی عظیم شخصیت کی توہین کی ہے۔ راجاؤں کوبےعزت کیا۔ ہندوستان میں جو مظالم سلطانوں نے کئے، نظام نے کئے، بادشاہوں نے کئے، لیکن آپ راجاؤں کی توہین کرتے ہو۔ کانگریس کو اورنگ زیب کے مظالم یاد نہیں آتے، یہ ان کی حمایت کرنے والی پارٹی کے ساتھ الائنس کرتے ہیں۔ ان کو وہ نواب یاد نہیں آئے، جنہوں نے ہندوستان کی تقسیم میں کردارادا کیا۔ کانگریس کے شہزادے کو نوابوں کے خلاف ایک لفظ بولنے کی ان میں طاقت نہیں ہے۔ یہی ذہنیت کانگریس کے انتخابی منشور میں بھی نظرآتی ہے، جہاں کانگریس آتی ہے تو ترقی رک جاتی ہے۔”
‘اورنگ زیب نے سینکڑوں مندروں کو توڑا اور توہین کی’
وزیراعظم مودی نے کہا، “کانگریس کو اورنگ زیب کے مظالم یاد نہیں آتے، جس نے ہمارے سینکڑوں مندروں کو توڑا، بے عزت کیا۔ کانگریس اورنگ زیب کی تعریف کرنے والی پارٹیوں کے ساتھ خوشی سے اتحاد کرتی ہے۔ یہ بھول گئے، جنہوں نے ہمارے تیرتھوں کو تہس نہیں کیا، لوٹ پاٹ کیا، گئوکشی کیں۔”
کانگریس کونسلرکی بیٹی کے قتل پرکیا بولے وزیراعظم مودی؟
وزیراعظم مودی نے کہا، “کانگریس کی حکومت خوشنودی کو ہی ترجیح دیتی ہے، ان کے لئے نیہا جیسی بیٹیوں کی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ ان کو صرف اپنی ووٹ بینک کی تشویش ہے۔ جب بنگلورو کے کیفے میں بم دھماکہ ہوا، تب بھی کانگریس نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ یہی نہیں، کانگریس نے ووٹ کے لئے پی ایف آئی جو دہشت گردوں کو پناہ دینے والی ملک مخالف تنظیم ہے، جس پر مودی حکومت نے پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس صدر ایک سیٹ وائناڈ جیتنے کے لئے ایسے پی ایف آئی دہشت گرد تنظیم کا بچاؤ کرنے میں لگی ہے۔”
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…