انٹرٹینمنٹ

Aamir Khan In Kishore Kumar Biopic: کشور کمار کی بائیوپک میں نظر آئیں گے عامر خان! جانئے کب شروع ہوگی فلم کی شوٹنگ

Aamir Khan In Kishore Kumar Biopic: رنبیر کپور کے بعد اب عامر خان کو گلوکار کشور کمار کی بائیوپک کی پیشکش ہوئی ہے۔ ہدایت کار انوراگ باسو کافی عرصے سے کشور کمار کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ بایوپک میں عامر خان کشور کمار کی زندگی کو ان دیکھے روپ میں دکھانے والے ہیں۔ اب تک عامر خان اور انوراگ باسو اس فلم کے حوالے سے 5 میٹنگس کر چکے ہیں۔

پنک ولا کے مطابق عامر خان اور انوراگ باسو فلمساز بھوشن کمار کے لیے کشور کمار کی بائیوپک کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ کشور کمار کی بایوپک انوراگ باسو اور بھوشن کمار کے دلوں کے قریب موضوع ہے اور وہ اسے شائقین کے سامنے بہترین انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔

عامر خان کو فلم میکر کا آئیڈیا پسند آیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عامر خان بھی کشور کمار کے بہت بڑے مداح ہیں اور انہیں لیجنڈ اداکار کو اسکرین پر دکھانے کا باسو کا آئیڈیا پسند آیا ہے۔ فلم میکر نے اسے بالکل مختلف انداز میں پیش کیا ہے اور عامر اس سے کافی متاثر ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ عامر خان اس سال کے آخر تک کشور کمار کی بایوپک پر کام شروع کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں- Sonakshi Sinha celebrates first Karwa Chauth in style: سوناکشی سنہا نے رکھا ظہیر اقبال کے لئے پہلا کرواچوتھ، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے یہ پوسٹ

عامر خان کے پاس ہیں یہ پراجیکٹس

عامر خان نے حال ہی میں اپنی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ آر ایس پرسنا اس فلم کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ پنک ولا کے مطابق عامر خان اس وقت 5 فلموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اس فہرست میں اجول نکم کی بایوپک، راج کمار سنتوشی کی کامیڈی فلم ‘چار دن کی زندگی’، لوکیش کنگراج کی سپر ہیرو فلم، زویا اختر کی فلم اور ان کی ‘گجنی 2’ شامل ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Asian Para Games 2026: ایشین پیرا گیمز 2026 میں ہندوستان کی تاریخی کارکردگی، 114 تمغوں کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم

30 سونے، 35 چاندی اور 49 کانسے کے تمغے جیت کر ہندوستان نے اپنا سابقہ…

4 hours ago

Jeevan Bollywood Story: جیب میں صرف 26 روپے لے کر ممبئی پہنچے تھے جیون، ایسے بنے ہندی فلموں کے مشہور ولن

ہندی فلموں میں کئی ایسے اداکار گزرے ہیں جنہیں ناظرین نے ان کے نام سے…

5 hours ago

Asian Para Games: وزیراعظم مودی نے ایشین پیرا گیمز میں سندیپ کمار سمیت تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو دی مبارکباد

چار سو میٹر ٹی 64 دوڑ میں سندیپ کمار نے عالمی ریکارڈ کے ساتھ گولڈ…

6 hours ago

India vs New Zealand: زخمی ایشان کشن دوسرے ٹی 20 سے باہر، کمار کشاگرا متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو بتایا کہ نیوزی لینڈ…

6 hours ago