-بھارت ایکسپریس
Ira Khan-Nupur Shikhare Wedding Rituals: عامرخان کے گھرشہنائی بجنے والی ہے۔ دراصل بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ کی لاڈلی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تاری شروع ہوگئی ہے۔ آئندہ ماہ یعنی جنوری میں ایرا خان اپنے بوائے فرینڈ نوپورشکھرے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے پوری طرح تیارہیں۔ اسی کے ساتھ ایرا خان اورنوپورشکھرے کی پری ویڈنگ فنکشن بھی شروع ہوگئے ہیں۔ اسٹارکڈ نے اپنے فنکشن کی بہت ساری تصاویر بھی شیئرکی ہیں۔
عامرخان کی بیٹی ایرا خان کی پری ویڈنگ
منگل کے روزعامرخان کی بیٹی ایرا خان اورنوپورشکھرے کا مہاراشٹرین رسومات کے ساتھ پری ویڈنگ فنکشن شروع ہوئے۔ ایرا خان نے اس کا ویڈیو اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر شیئر کی ہے۔ منگل کی رات، ایرا خان نے اپنے “مہاراشٹرین کیلون” سے تصاویراورویڈیوشیئرکئے۔ اس فنکشن میں دولہا اور دلہن کے والدین ایک دوسرے کی فیملی کو مدعو کرتے ہیں۔ یہ رسم مراٹھی شادیوں میں کافی اہم مانی جاتی ہے۔
ایراخان نے اپنے دوستوں کے ساتھ تصاویربھی شیئرکیں۔ ایرا خان اس دوران لال رنگ کی ساڑی پہنے ہوئی نظرآئیں اور وہ بغیرمیک اپ کے سمپل لک میں نظرآئیں۔ وہیں، نوپور شرما نے پاجامہ کے ساتھ گولڈن رنگ کا کرتا پہنا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ ایرا خان اور نوپور کے پری ویڈنگ فنکشن میں عامر خان کی ایکس اہلیہ کرن راؤ اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ پہنچی تھیں۔
ایرا خان اور نوپورشکھرے کی کب ہوگی شادی؟
واضح رہے کہ نیوز18 کی رپورٹ کے مطابق، عامرخان نے اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی کی ڈیٹ کنفرم کی تھی اوراپنے ہونے والے داماد کی تعریف کی۔ عامرخان نے کہا تھا ”ایرا خان کی شادی 3 جنوری کو ہو رہی ہے، اس نے جولڑکا منتخب کیا ہے، ویسے تو اس کا پیٹ نیم پوپوئے ہے، وہ ٹرینر ہے، اس کے ہاتھ پوپوئے جیسے ہیں، لیکن اس کا نام نوپورہے۔ وہ ایک خوبصورت لڑکا ہے۔ جب ایرا خان ڈپریشن سے جدوجہد کررہی تھیں تو وہ ان کے ساتھ تھے۔ وہ حقیقت میں انسان ہے، جو اس کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور جذباتی طور پر اس کا سپورٹ کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس نے ایک ایسا لڑکا منتخب کیا ہے… وہ دونوں ایک ساتھ بہت خوش ہیں۔ وہ بہت اچھی طرح سے جڑے ہوئے ہیں، وہ حقیقت میں ایک دوسرے کی کیئر کرتے ہیں اورایک دوسرے کی پرواہ کرتے ہیں۔“
-بھارت ایکسپریس
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…