-بھارت ایکسپریس
جاپان کے کویاسن یونیورسٹی نے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے سینئرلیڈر دیویندرفڑنویس کو ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کیا ہے۔ یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب میں فڑنویس کو یہ ڈگری دی گئی۔ دیویندرفڑنویس نے اس موقع پرسابق صدرجمہوریہ اے پی جےعبدالکلام کے کارناموں کویاد کیا۔
دیویندر فڑنویس پہلے ایسے ہندوستانی ہیں، جنہیں کویاسن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری دی ہے۔ نائب وزیراعلیٰ نے اسے مہاراشٹر کی عوام کے نام وقف کیا ہے۔ دیویندر فڑنویس کو انفراسٹرکچر، صنعتی ترقی، جالیکت شیوار کے ذریعے پانی کے تحفظ اورمہاراشٹر میں سماجی اتحاد کو برقراررکھنے میں ان کے کام کے لئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کو یاد کیا
نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ 2000 میں اس وقت کے صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام نے اگرمشن 2020 نہیں رکھا ہوتا تو ہم اس کی طرف گامزن نہیں ہوئے ہوتے۔ اسی طرح وزیراعظم نریندر مودی نے 2047 میں توسیع شدہ ہندوستان کا تصورنہیں کیا ہوتا تو ہم اس سمیت میں آگے نہیں بڑھ پاتے۔ 2032 میں مہاراشٹر 75 سال کا ہوجائے گا، ایسے میں اس کی ترقی کا کیا تصوراور خاکہ ہونا چاہئے، اس کے لئے میں تحقیق اورمطالعہ کر رہا ہوں۔
کویاسن یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار دی گئی ڈاکٹریٹ کی ڈگری
واضح رہے کہ جاپان کی کویاسن یونیورسٹی نے اپنے 120 سال کی تاریخ میں پہلی بار کسی شخص کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے سرفراز کیا ہے۔ اس طرح مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کویاسن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…