-بھارت ایکسپریس
76th Cannes Film Festival: تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے روبن آوسلنڈ کی صدارتی والی جوری نے76 ویں کانز فلم فیسٹویل میں بیسٹ فیچر فلم کا ‘ پام ڈی اور’ایوارڈ فرانس کی خاتون فلم ساز جسٹس ٹریئٹ کی فلم ‘ایناٹومی آف اے فال’کو دیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کو مشہور اداکارہ جین فونڈا نے دیا۔ یہ ایک مرڈر مسٹری ڈرامہ ہے جس کا واحد چشم دید گواہ متوفی کا دس سال کا نابینا بیٹا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا متوفی نے خودکشی کی یا کسی نے اس کو دھکہ دے کر نیچے گرا دیا ۔ کانز فلم فیسٹیول کا دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ گرینڈ پریکس برٹس فلم ساز جوناتھن گلیجر کی جرمن فلم ” دی زون آف انٹریسٹ’ کو ملا ۔ یہ فلم دوسری عالمی جنگ کے دوران پولینڈ کے آوسوئٹز شہر میں ہٹلر کے کنسنٹریشن کیمپ کے پاس ایک شہر کے سب سے بڑے نازی افسر کے خاندانی زندگی پر مشتمل ہے جو اپنے مکان اور باغیچہ میں ایک خوشحال زندگی گزارنے کا خواب دیکھتا ہے۔
بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ فرانس میں مقیم ویتنام نژاد فلم ساز ٹران انہ ہونگ کو ان کی فرنچ فلم ‘ دی پاٹ آو فیو’ کیلئے دیا گیا ہے۔ یہ فلم ایک امیر مالکن اور اس کے مشہور شیف کے پیچیدہ رشتوں کے بارے میں ہے۔ جورری پرائز فن لینڈ کے اککی کوریسماکی کی فلم ‘ فالین لیوس’ کو دیا گیا جو ہیلسنکی کے دو غریب مزدور مرد وخاتون کی خوبصورت داستان محبت کے بہانے ماڈرن سرمایہ دارانہ نظام کا سیاہ چہرہ سامنے لاتی ہے۔ بیسٹ اسکرپٹ کا ایوارڈ جاپان کے کورے ایرڈا ہیروکاجو کی فلم ‘ مونسٹر’ کیلئے ساکاموٹا یوجی کو دیا گیا ہے۔ یہ فلم ماڈرن جاپان میں خاندانوں کے انتشار کے بیچ بڑے ہورہے بچوں کی معصومانہ دنیا میں لے جاتی ہے۔
بیسٹ اداکارہ کا ایوارڈ ترکیہ کے نوری بیلگ سیلان کی فلم ‘ڈرائی گراسیس’میں یادگارر اداکاری کیلئے میرو ڈجڈار کو دیا گیا ہے۔ یہ فلم ترکیہ کے اناطولیہ علاقے کے ایک پہاڑی برفیلے گاوں کے ایک سکول میں اساتذہ کے پیچیدہ رشتوں کے بارے میں ہے۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ جرمن فلم ساز ویم وینڈرس کی جاپانی فلم ‘ پرفیکٹ ڈیز’ میں عمدہ اداکاری کیلئے کوجی یاکوشو کو دیا گیا ہے۔ یہ فلم جاپان کی راجدھانی اور دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے شہر ماڈر ٹوکیو میں بیت الخلا صاف کرنے والے ایک مزدور کی کہانی ہے جو اپنے کام کے بعد فرصت کے لمحات میں کتابوں اور موسیقی کے ذریعے وقت گزاری کرتا ہے۔ اس کی خوشحال زندگی تب مشکل میں پڑ جاتی ہے جب اس کا ماضی بار بار اس کے سامنے آ کھڑا ہوتا ہے۔ یہ ایک شاعرانہ فلم ہے جو ہماری دنیا میں خوبصورتی تلاش کرتی ہے۔
کانز فلم فیسٹول کا دوسرا سب سے اہم حصہ ‘ان سرٹین ریگارڈ میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ برطانیہ کے مولی میننگ واکر کی فلم ‘ ہاو ٹو ہیو سیکس’ کو دیا گیا ہے جو انگلینڈ میں جوان ہورہی لڑکیوں کی اندرونی دنیا کی گہرائی کی کھوج کرتی ہے۔ یہ ڈائریکٹر کی پہلی فلم ہے۔ اسی طرح سوڈان کی پہلی فلم’ گُڈبائے جولیا’ کے لئے محمد کوردوفانی کو فریڈم پرائز دیا گیا۔ تمام زمروں میں پہلی فلم بنانے والے فلم میکر کو دیا جانے والا ایوارڈ” کیمرہ ڈی اور’ ویتنام کے فام تھین ان کی ڈائریکشن میں بنی فلم ‘ اِن سائیڈ دی ایلو کوکن شیلو’ کو دیا گیا۔ بہترین ڈاکیومنٹری کا ایئر آف دی ڈوکیومنٹری ایوارڈ تیونیسیا کی کوتھر بین ہانیہ کی فلم ‘ فورڈاٹرس’ کو ملا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…