ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) کے ذریعہ اتوارکے روزیہاں ریسرچ سینٹرامارت (آرسی آئی) میں ایک روزہ صنعتی تبادلہ خیال کا سیشن منعقد کیا گیا۔ اس کا مقصد ڈی آر ڈی اوکے مختلف صنعت دوست اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام دفاعی صنعتوں بشمول ایم ایس ایم ای اوراسٹارٹ اپس کو ایک پلیٹ فارم پرلانا تھا تاکہ ان کے خدشات کوسمجھ سکیں۔ تقریب میں 180 سے زائد صنعت کاروں نے شرکت کی۔
ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری اورچیئرمین، ڈی آرڈی اوڈاکٹرسمیروی کامت نے سیشن کی صدارت کی۔ انہوں نے صنعت کاروں کویقین دہائی کرائی کہ ڈی آرڈی اوان کی ہرممکن مدد کرے گا اورہندوستان کوخالص ڈیفنس ایکسپورٹربنانے کے لئے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں ایک سرپرست کا کردار ادا کرے گا۔ ڈی آرڈی اوکے چیئرمین نے اس طرح کے اقدامات کو باقاعدگی سے کرنے کی ضرورت پر زوردیا کیونکہ یہ واقعات ہندوستانی دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹرکو مکمل خود انحصاری حاصل کرنے کے لئے ایک نئی تحریک فراہم کرتے ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹری انٹرفیس اینڈ ٹیکنالوجی مینجمنٹ (ڈی آئی آئی ٹی ایم) کے ڈائرکٹرارون چودھری نے ڈی آرڈی اوکے مختلف اقدامات اورپالیسیوں کے بارے میں بریفنگ دی جو ہندوستانی صنعتوں کوسپورٹ کرتی ہیں۔ پالیسی کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے ڈی آرڈی اوکی طرف سے صنعت میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کےعمل کی وضاحت کی۔ انہوں نے ترقی اورپیداواری شراکت داروں کے طورپرصنعتوں کے انتخاب کی ضرورت اورعمل کی وضاحت کی۔ ٹیکنالوجی ڈیولیپمنٹ فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم کی نمایاں خصوصیات صنعت کومناسب طریقے سے سمجھائی گئیں۔ انہوں نے ڈی آرڈی اوکی بنیادی ڈھانچے کی جانچ کی سہولت اورہندوستانی صنعت کے ذریعہ ڈی آرڈی اوکے پیٹنٹ کے استعمال کے بارے میں ڈی آرڈی اوکی پالیسی اور طریقہ کارکی تفصیلات بھی دیں۔
ڈی آرڈی او نے کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیوسی آئی) کے ساتھ مل کردفاعی مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز بشمول ایم ایس ایم ای کی پختگی کی پیمائش کرنے کے لئے ایک بینچ مارک سسٹم فار ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اسیسمنٹ اینڈ رینکنگ ( ایس اے ایم اے آر) سرٹیفیکیشن تیارکیا ہے۔ تقریب کے دوران، جیو ٹیگنگ اورٹائم اسٹیمپنگ کے ساتھ ڈیجیٹائزڈ اسیسمنٹ کے لئے سمراورآئی ٹی سے چلنے والے آن لائن ماڈل کا ایک جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ ڈی آرڈی اومائیکرواور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کورعایتی قیمت پرایس اے ایم اے آرپیش کررہا ہے۔
ہندوستان کا سیاحت اور مہمان نوازی کا شعبہ 2034 تک حیرت انگیز طور پر 61…
انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل دیپک بلانی نے رائٹرز کو ایک انٹرویو…
بنگلورو میں واقع وینچر کیپیٹل فرم کلاری کیپٹل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ…
ملک کا توانائی ذخیرہ کرنے کا منظرنامہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ قابل تجدید…
راجوری میں ایک ہی گاؤں کے کئی لوگوں کی موت کا معاملہ زیر بحث ہے۔…
المسیرہ ٹی وی کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملے امریکی بحریہ کی جانب سے صنعا شہر…