NDA Meeting: لوک سبھا الیکشن 2024 کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ جہاں ایک طرف اپوزیشن سیاسی جماعتیں مودی حکومت کے خلاف حکمت عملی تیار کر رہی ہیں وہیں دوسری طرف برسراقتدار بی جے پی اپنا کنبہ بڑھانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔ اب این ڈی اے میں بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی بھی این ڈی اے میں شامل ہوگی۔ این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے سربراہ چراغ پاسوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے جیتن رام مانجھی اور سابق مرکزی وزیر چراغ پاسوان کو این ڈی اے کی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے دعوت نامہ بھیجا ہے۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…