سیاست

Rafael Deal: راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو نشانہ بنایا، کہا- ، یورپی یونین  کی پارلیمنٹ میں بحث ہوئی لیکن پی ایم مودی رہے خاموش

Rafael Deal: انگریس لیڈرراہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر وزیر اعظم کی خاموشی پرسوال اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس لیڈر نے پی ایم مودی کے دورہ فرانس کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے پی ایم مودی کو فرانس کے قومی دن پر مہمان خصوصی بنائے جانے کا کنیکشن رافیل ڈیل سے بتایا ۔

کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ٹوئٹ کر لکھا کہ رافیل نے پی ایم مودی کو باسٹیل ڈے پریڈ کا ٹکٹ دلادیا۔ جب منی پور جل رہا ہے اور یورپی یونین کی پارلیمنٹ ہندوستان کے اندورونی معاملے پر بحث کررہی ہے۔ پی ایم مودی نے دونوں معاملے پر خاموشی اخیتار کررکھی ہے۔

راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر کیا طنز

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ منی پور تشدد کے معاملے پر یورپی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے سامنے بحث ہوئی، لیکن وزیر اعظم خاموش رہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  یہ باتیں راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ منی پور میں جاری تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ اقلیتی برادری کے تئیں پھیلی عدم رواداری کی وجہ سے منی پور میں تشدد کی صورتحال پیدا ہوئی۔

راہل گاندھی نے پی ایم پر منی پور تشدد پر خاموش رہنے کا الزام لگایا

راہل گاندھی نے پی ایم پر منی پورتشدد پرخاموش رہنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس معاملے پر یورپی یونین میں ہونے والی بحث کا بھی ذکر کیا۔ آپ کو بتا دیں، یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے منی پور میں حالیہ تشدد کے حوالے سے بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر جمعرات کو ایک قرارداد منظور کی۔ قرارداد میں الزام لگایا گیا کہ اقلیتی برادریوں کے تئیں عدم رواداری نے منی پور کی صورتحال کو جنم دیا۔

اس کے ساتھ ہی یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں منظور کی گئی ایک قرارداد کو بھارت نے ’نوآبادیاتی ذہنیت‘ سے متاثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں اس قسم کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

52 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے پاس آخری موقع، ورنہ پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ طے، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ایرانی لیڈروں  کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے سخت الفاظ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا،…

4 hours ago