بھارت ایکسپریس۔
Delhi Ordinance 2023: دہلی کے افسران پر کنٹرول سے متعلق مرکز کے آرڈیننس کا معاملہ سپریم کورٹ نے جمعرات کو (20 جولائی) پانچ ججوں کی آئینی بینچ کو سونپ دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس بات پر لمبی سماعت ضروری ہے کہ سروسیز کو آرڈیننس کے ذریعہ دہلی اسمبلی کے دائرے سے باہر کردینا صحیح ہے یا نہیں۔
لیفٹیننٹ گورنرکے لئے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے کی پارلیمنٹ میں بل پیش ہوجانے کے بعد آرڈیننس کے مسئلے پر تبادلہ خیال کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم تب تک انتظار نہیں کرسکتے۔
دہلی آرڈیننس معاملے پرسماعت
دہلی حکومت کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے آئینی بینچ میں جلد سماعت کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکم شام تک اپلوڈ کیا جائے گا۔ اس میں سماعت کی تاریخ بھی بتائی جائے گی۔
کیجریوال حکومت کر رہی ہے مخالفت
اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی میں نوکرشاہوں کی پوسٹنگ اورٹرانسفرسے متعلق اس آرڈیننس کی مخالفت کر رہی ہے۔ یہ آرڈیننس مرکزی حکومت نے مئی میں جاری کیا تھا۔ آرڈیننس میں دانکس کیڈرکے گروپ اے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی اور تبادلوں کے لئے قومی دارالحکومت دہلی میں سول سروس اتھارٹی قائم کرنے کا انتظام ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…